شام : پانچ اکتوبر کو نئی پارلیمنٹ منتخب کی جائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شام کے الیکشن کمیشن نے نئی پارلمنٹ کے لیے انتخات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ پارلیمنٹ کا انتخاب 5 اکتوبر کو ہوگا۔ یہ اعلان الیکشن کمیشن نے اتوار کے روز کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سال کے شروع میں جاری کردہ اعلامیہ پر عمل کرتے ہوئے 5 اکتوبر کو عبوری پارلیمنٹ کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

یاد رہے شام کی عوامی اسمبلی کو 8 دسمبر کو بر سر اقتدار آنے والی نئی حکومت نے تحلیل کر دیا تھا۔ یہ حکومت بشارالاسد کا تختہ الٹنے کے بعد وجود میں آئی تھی۔

نئی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ نئی مقننہ 210 ارکان پر مشتمل ہوگی اور یہ پانچ سال کے لیے ہوگی۔

پارلمنٹ کے 140 رکان کو مقامی کمیٹیاں نامزد کریں گی۔ جبکہ بقیہ 70 کو براہ راست صدر احمد الشرع نامزد کریں گے۔

شام کے الیکشن کمیشن نے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے نامزدگیوں کا یہ عمل 5 اکتوبر کو صوبوں کے لیے قائم کردہ انتخابی اضلاع میں ہوگا۔

تاہم حکومت کے اعلان کے مطابق دروز کی اکثریت والے صوبے سویدا اور کردوں کے زیر قبضہ علاقوں رقہ اور ہساکے میں انتخابی عمل مؤخر رہے گا۔ یہ تاخیر سیکیورٹی کی وجوہات سے کی جا رہی ہے۔

ماہ مارچ میں منظور کردہ آئینی اعلامیے کے مطابق عبوری پارلیمنٹ کے پاس 30 ماہ کا قابل تجدید مینڈیٹ ہوگا۔ یہ پارلیمنٹ اس وقت تک کام کرے گی جب تک ملک میں انتخابی عمل مکمل نہیں ہوجاتا۔ نئی پارلیمنٹ سے پہلے ملکی آئین کی بھی ترتیب نو کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں