قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے بدھ کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے غزہ کے لیے امن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ یہ بات امیر قطر کے دفتر کی طرف سے ایک جاری کردہ بیان میں بتائی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے اس موقع پر امیر قطر نے غزہ کے لیے امن کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا اور ان تمام ممالک پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا جو امن منصوبے کی حمایت کر رہے ہیں۔
تاکہ غزہ میں امن ممکن ہو سکے اور علاقائی سلامتی کے لیے ایسی ضمانتیں فراہم ہو سکیں جو فلسطینیوں کے تحفظ کا باعث بنیں اور خطے میں استحکام لانے کا ذریعہ بنیں۔