جنگ ختم ہونے کے بعد ایک سال کے اندر صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرائیں گے : فلسطینی صدر

عباس کا کہنا ہے کہ "ہم تین ماہ کے اندر ایک عارضی آئین مکمل کریں گے تاکہ انتظامیہ سے ریاست میں منتقلی ممکن ہو سکے".

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

فلسطینی صدر محمود عباس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی جنگ ختم ہونے کے ایک سال کے اندر صدارتی اور عام انتخابات کرائے جائیں گے۔
جمعے کے روز بیان میں انھوں نے کہا "ہم تین ماہ کے اندر ایک عارضی آئین تیار کریں گے، تاکہ انتظامی ڈھانچے کو فلسطینی اتھارٹی سے ریاست میں منتقل کیا جا سکے"۔

عباس نے مزید کہا "ہم ایسی کسی بھی جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیں گے جو دو ریاستی حل کی پابندی نہ کرے"۔

فلسطینی صدر نے موجودہ مرحلے کو فیصلہ کن اور نازک قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قومی اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز حماس تنظیم کو خبردار کیا تھا کہ اگر اتوار کی شب 10 بجے (GMT) تک ان کا جنگ بندی اور امن منصوبہ قبول نہ کیا تو "جہنم کے دروازے کھل جائیں گے"۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حماس کے بیشتر جنگجو "فوجی طور پر گھیرے میں آ چکے ہیں اور میرا اشارہ ملتے ہی انھیں تیزی سے ختم کر دیا جائے گا۔ باقی لوگوں کے بارے میں بھی ہمیں علم ہے کہ وہ کہاں ہیں اور کون ہیں، انھیں ڈھونڈ کر مارا جائے گا"۔

ٹرمپ نے مزید کہا "میں تمام بے گناہ فلسطینیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ فوراً اس علاقے کو چھوڑ دیں، کیونکہ آئندہ یہاں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خطرہ ہے۔ وہ لوگ جو مدد کرنا چاہتے ہیں، ہم ان کی دیکھ بھال کریں گے۔ حماس کی خوش قسمتی ہے کہ اسے آخری موقع دیا جا رہا ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں