قطر نے غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر حماس کے جواب کا خیر مقدم کیا۔
قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دوحہ نے مصر اور امریکہ کے ساتھ ٹرمپ کے غزہ منصوبے پر بات چیت جاری رکھنے کے لیے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے تاکہ جنگ کے خاتمے تک پہنچا جا سکے۔
قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا: قطر حماس کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے، جس میں اس نے صدر ٹرمپ کی غزہ میں جنگ کے خاتمے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے اور مجوزہ تبادلے کے فارمولے کے تحت تمام مغویوں کو رہا کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا: ہم امریکی صدر کے اس مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، جس میں فوری جنگ بندی پر زور دیا گیا ہے، تاکہ مغویوں کی محفوظ اور تیز رہائی ممکن ہو سکے اور ایسے فوری نتائج حاصل کیے جائیں جو غزہ میں ہمارے فلسطینی بھائیوں کے خون کے بہنے کو روک سکیں۔
انہوں نے مزید کہا: قطر اس بات پر زور دیتا ہے کہ اس نے اپنے شراکت دار مصر اور امریکا کے ساتھ مل کر ثالثی کے عمل پر کام شروع کر دیا ہے تاکہ منصوبے پر مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے اور جنگ کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے ، جب امریکی صدر نے جمعہ کے روز اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر بمباری "فوراً" بند کرے، اس اعلان کے فوراً بعد حماس نے ان تمام قیدیوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کر دی ہے جو غزہ میں موجود ہیں،اس کا مقصد جنگ کا خاتمہ ہے۔
حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام قیدیوں کو غزہ انتظامیہ کی ایک غیر جانبدار کمیٹی کے حوالے کرنے پر تیار ہے۔ یہ نکات امریکی صدر کے اُس منصوبے کا حصہ ہیں، جسے اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔ تاہم، حماس کا کہنا ہے کہ "غزہ کے مستقبل" سے متعلق دیگر معاملات پر مزید بات چیت ضروری ہے۔
ٹرمپ نے "ٹروتھ سوشل" پر اپنے پیغام میں کہا: حماس کے جاری کردہ بیان کی بنیاد پر میرا خیال ہے کہ وہ مستقل امن کے لیے تیار ہیں۔ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ فوراً غزہ پر بمباری روک دے تاکہ ہم مغویوں کو محفوظ اور تیزی سے نکال سکیں۔
-
غزہ شہر کا ہر حصہ موت کا گہوارا ہے: یونیسیف
اقوام متحدہ کی طرف سے اس امر کا اعادہ کیا گیا ہے کہ غزہ شہر سے نقل مکانی پر مجبور ...
مشرق وسطی -
"غزہ میں بچوں اور ماؤں کے لیے اس طرح بدترین حالات کبھی نہیں رہے جتنے آج ہیں"
یونیسیف نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے نشانے پر موجود ماؤں اور بچوں کے حوالے ...
مشرق وسطی -
فلوٹیلا سے غزہ جانے کی کوشش پر اسرائیل نے 20 صحافی گرفتار کر لیے، عالمی تنظیم کی مذمت
اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کر کے فلسطینیوں کو بھوک سے ہلاک کرنے اور ان کی نسل کشی ...
مشرق وسطی