اسرائیلی فوج کے سربراہ نے بھی حماس کو دھمکی دی ہے اگر اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے بات چیت کامیاب نہ ہو سکی تو اسرائیلی ریاست کی فوج بھی اپنی جنگی کارروائیوں کو اسی طرح جاری رکھے گی جس طرح ابھی جاری ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے غزہ میں تعینات اسرائیلی فوجیوں کے دستے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس وقت کوئی جنگ بندی نہیں ہے۔ تاہم ہماری آپریشنل صورتحال میں تبدیلی آرہی ہے کہ اب سیاسی مقاصد کے لیے ہمیں اپنے جنگی طریقوں اور حربوں کو بدل کر کامیابی حاصل کرنی ہے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے کہا اگر سیاسی کوششیں ناکام ہوتی ہیں تو ہم جنگ کی کوششوں کو پہلے کی طرح سے جاری رکھیں گے۔