نئی نسل سائنس و ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے کے مواقع سے فائدہ اٹھائے: نوبل انعام یافتہ پروفیسر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب کے پہلے نوبل انعام یافتہ سائنسدان عمر یاغی نے سعودی نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سائنس کے شعبے میں آگے بڑھیں اور ایجادات و اختراعات کے لیے خطرات بھی مول لینا پڑیں تو قبول کریں۔

انہوں نے اپنے حق میں کیمسٹری کے نوبل انعام کے اعلان کے بعد مملکت سعودی عرب میں تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے ترجیحی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کے لیے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے مستقبل کی تعمیر میں کردار ادا کر سکیں۔

'العربیہ' کے ساتھ ایک انٹرویو میں پروفیسر ڈاکٹر عمر یاغی نے کہا کہ سعودی عرب اس وقت انتہائی متاثر کن ٹرانسفارمیشن کے عمل سے گزر رہا ہے۔ اس ناطے سعودی عرب دنیا بھر میں سائنس کے میدان میں اہم کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر سامنے آیا ہے۔

سعودی عرب کو یہ مقام صرف سائنس کے شعبے میں نہیں ملا بلکہ ٹیکنالوجی میں بھی سعودی عرب آگے بڑھ رہا ہے۔ پروفیسر عمر یاغی نے مزید کہا سعودی عرب کے پاس بے پناہ وسائل ہیں اور شاندار قیادت ہے۔ جو تعلیم کے مختلف منصوبوں کو نمایاں طور پر ترقی دینے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مصروف عمل ہے اور یہ سب کوششیں سعودی عرب کے ویژن 2030 کے مطابق جاری ہیں۔ یہ ویژن سائنسی دریافتوں کو مثالی ماحول فراہم کرنے کا باعث ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کے حوالے سے کہا ہمارے نوجوان آج ہر روز مملکت کی طرف سے مختلف انیشی ایٹیوز لیے جانے کو دیکھ رہے ہیں اور سعودی عرب کی نئی نسل کے لیے تعلیم و تجرںے کے نئے باب کھل رہے ہیں۔ یہ تاریخ کا ایک ایسا مرحلہ ہے جو سائنس کی تاریخ نے اس سے پہلے نہیں دیکھا کیونکہ مملکت میں ریسرچ اور انفراسٹرکچر کو ترقی مل رہی ہے اور مصنوعی ذہانت سے متعلق طور طریقے آگے بڑھ رہے ہیں جس سے نئی نسل کے لیے بھی مواقع بڑھ رہے ہیں۔

پروفیسر یاغی نے کہا مالیکیولز معجزوں کی شکل میں نمودار ہو رہے ہیں۔ مملکت ہر میدان میں اگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا جب دو میٹیریلز کو سلائی کی طرح ایک دوسرے سے جوڑ دیا جاتا ہے تو آپ سمجھیں کہ ایک محقق و سائنسدان کو سونے کی کان مل گئی ہو۔

انہوں نے اس امر پر بھی اظہار خیال کیا کہ یہ دریافتیں پہلے ہی دنیا میں حقیقی اطلاق کا ذریعہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا سائنس محض کسی کہانی کا نام نہیں ہے بلکہ یہ ایک حقیقت ہے۔

یاغی نے کہا دھات آرگینک فریم ورکس کے ذریعے کی جانے والی کوششوں سے وجود میں آتی ہیں۔

انہوں نے کہا میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری غیر معمولی طور پر مدد کی اور میری تحقیقات کے سلسلے میں حوصلہ افزائی کا اہتمام کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں