پروفیشنل فائٹرز لیگ 'پی ایف ایل' کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کی خواتین کی 'ایم ایم اے' کی ٹریل بلیزر حطان السیف PFL MENA کے پانچ دسمبر کو الخوبر میں ظہران ایکسپو میں اپنا انتہائی متوقع پیشہ ورانہ آغاز کریں گی۔
حطان السیف نے 'ایم ایم اے' میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ حطان نے کہا برسوں تیاری کے بعد پیشہ ورانہ مقابلوں کا انتخاب کیا ہے اور یہ انتخاب خود ساختہ نہیں تھا۔ میرے کوچ نے اس میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ نیز کئی برسوں کے مقابلوں کے بعد محسوس ہوا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اگلا قدم اٹھایا جائے۔
انہوں نے 'العربیہ' سے بات کرتے ہوئے کہا میں جسمانی و ذہنی طور پر پیشہ ورانہ مرحلے کے لیے تیار ہوں۔
حطان نے مزید کہا مجھے اپنی ٹیم پر مکمل بھروسہ ہے کہ اس نئی شروعات پر میری رہنمائی کے لیے موجود رہے گی۔
خیال رہے حطان السیف کے مد مقابل مصر کی ہیدی احمد ہوں گے۔ حطان نے کہا میں مکمل تیاری کے ساتھ مقابلے میں شریک ہوں گی۔
العربیہ' سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہر انسان میں خوف ہوتا ہے۔ تاہم ہمت اور قومی فخر اسے آگے بڑھاتے ہیں۔ مقابلہ چاہے چھوٹی سطح پر ہو یا بڑی سطح پر میں فخر اور بہترین تیاری کے ساتھ مملکت کی نمائندگی کرنا چاہتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بین الاقوامی فائٹ کیمپ کے ذریعے اس کی صلاحیتیں مزید پروان چروان چڑھی ہیں۔
-
ہمارا عزم فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے مضبوط اور تاریخی ہے : سعودی مندوب
انہوں نے تصدیق کی کہ مملکت خطے میں منصفانہ اور مستقل امن قائم رکھنے کے لیے اپنا ...
مشرق وسطی -
امریکہ ۔سعودی سرمایہ کاری فورم مستقبل کے کلیدی شعبوں میں بڑی شراکتوں کو مضبوط بناتا ہے
ولی عہد کے دورہ امریکہ کے موقعے پر واشنگٹن میں امریکہ سعودی سرمایہ کاری فورم سنہ ...
بين الاقوامى -
امریکہ اور سعودی عرب میں سول جوہری توانائی کا تاریخی سمجھوتہ متوقع
دفاعی معاہدہ اور مصنوعی ذہانت کے ڈھانچے میں مشترکہ سرمایہ کاری بھی معاہدے میں ...
مشرق وسطی