اتوار کے روز مصر سے 78 ٹرکوں پر مشتمل انسانی اور ریسکیو امداد کا قافلہ رفح بری گذرگاہ کے ذیلی دروازے سے غزہ میں داخل ہوا۔ یہ آمد جمعہ اور ہفتہ کے دو روز تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہوئی۔ مصر نے زور دیا کہ سلامتی کونسل کے تازہ فیصلے پر مکمل عمل درآمد اور بین الاقوامی فورس برائے استحکام کو اپنے فرائض انجام دینے کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ غزہ کے امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ ٹرک جنوب مشرقی غزہ میں کرم ابو سالم گذرگاہ تک پہنچے۔
مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ الشرق الاوسط‘ کو رفح بری گذرگاہ کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا کہ یہ ٹرک مصر سے آنے والےقافلے ’زاد العزہ‘ کا حصہ ہیں۔
غزہ میں داخلے سے قبل ان ٹرکوں کی اسرائیلی حکام کی جانب سے جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔
مصری ہلال احمر نے اپنے بیان میں کہا کہ قافلے میں موسمِ سرما کی بنیادی ضروریات شامل ہیں تاکہ اہلِ فلسطین کی مشکلات کم کی جا سکیں۔ امداد میں تقریباً 17 ہزار کمبل، ایک لاکھ چار ہزار سرمائی ملبوسات، 144 گدے اور 8900 سے زائد خیمے شامل ہیں۔
یہ امدادی قافلے غزہ کے عوام کے لیے مصر کی جاری امدادی کوششوں کا حصہ ہیں۔
مصر قطر سفارتی رابطہ
ادھر مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اتوار کے روز قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں غزہ کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مصری وزیر خارجہ نے زور دیا کہ فائر بندی کو مضبوط کیا جائے اور کسی بھی ایسی خلاف ورزی کو روکا جائے جو جاری کوششوں کو متاثر کر سکتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ مصر، قطر، ترکیہ اور امریکہ کے درمیان مربوط رابطہ جاری ہے تاکہ شرم الشیخ امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور منصوبے کے دوسرے مرحلے کی طرف پیش رفت یقینی بنائی جا سکے۔
انہوں نے سلامتی کونسل کے تازہ فیصلے پر سختی سے عمل درآمد اور بین الاقوامی استحکام فورس کو اپنا کام کرنے کی مکمل اجازت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
منصوبے کے دوسرے مرحلے میں انسانی امداد کی فراہمی میں اضافہ اور فلسطینی عوام کی روزمرہ زندگی کو بہتر بنانا شامل ہے۔
-
جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں روزانہ کم از کم 2 بچے ہلاک ہو جاتے ہیں: یونیسیف
خواتین، بچوں کے فریکچر اور گولیوں کے زخموں کا علاج کر رہے ہیں: امدادی ادارہ
بين الاقوامى -
حماس وفد کی غزہ معاہدے کے اگلے مرحلے اور تناؤ پر غور کے لیے قاہرہ آمد
امریکی میڈیا کے مطابق غزہ کو تقسیم کرنے اور حماس کے وجود سے خالی علاقہ قائم کرنے ...
بين الاقوامى -
حماس کا وفد غزہ جنگ بندی پر بات چیت کے لیے قاہرہ میں ہے: ذرائع
حماس کا ایک وفد اتوار کے روز غزہ جنگ کے ثالثین سے ملاقات کے لیے قاہرہ میں تھا، ایک ...
مشرق وسطی