اسرائیل نے سرنگوں میں ہلاک شدگان کی شناخت کا اعلان کر دیا, حماس کےسینئررہنماکابیٹا شامل

"اسرائیلی اعلیٰ حکام کو مذاکرات کے دوران ان تفصیلات کا علم نہیں تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

العربیہ/الحدث کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی اداروں نے پیر کے روز ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد تصدیق کی ہے کہ رفح کے محلے جنینہ میں ہلاک ہونے والے حماس تنظیم کے تین جنگجو دراصل بریگیڈ کمانڈر، نائب کمانڈر اور سرنگ یونٹ کا سربراہ تھے۔ اتوار کو جائے وقوعہ سے چار لاشیں برآمد کی گئیں جنہیں شناخت کے لیے اسرائیل منتقل کیا گیا اور تین اعلیٰ کمانڈروں کی شناخت کی حتمی تصدیق ہو گئی۔ ان میں ایک حماس کے اہم رہنما کا بیٹا رازی حامد بھی شامل تھا جو جنینہ کے مشرقی حصے میں سرنگ میں محصور جنگجوؤں میں شمار ہوتا تھا۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی اعلیٰ حکام مذاکرات کے دوران ان تفصیلات سے آگاہ نہیں تھے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب سرنگوں میں پھنسے جنگجوؤں کا مسئلہ ابھی بھی زیرِ بحث ہے۔ گزشتہ ہفتے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے مذاکرات سے واقف ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ مسئلے کے حل کے لیے بات چیت جاری ہے۔

حماس تنظیم کے ایک سینئر رکن نے اے ایف پی کو بتایا کہ قطر، مصر، ترکیہ اور امریکہ کے ساتھ رابطے جاری ہیں تاکہ اس بحران کو ختم کیا جا سکے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ رفح شہر کے نیچے موجود سرنگوں میں تقریباً 100 سے 200 کے درمیان جنگجو اب بھی محصور ہیں، جبکہ حماس تنظیم کے ایک رہنما کے مطابق اصل تعداد 60 سے 80 کے درمیان ہے اور سب مکمل محاصرے میں ہیں۔

اسرائیلی فوج گزشتہ اکتوبر میں نافذ ہونے والی جنگ بندی کے تحت غزہ کی پٹی کے ساحلی علاقوں سے پیچھے ہٹ کر "یلو لائن" کہلائے جانے والے علاقے کے پیچھے چلی گئی تھی، جہاں اس نے پیلی کنکریٹ رکاوٹیں نصب کر رکھی ہیں۔

گذشتہ ہفتے حماس تنظیم نے پہلی بار علانیہ مطالبہ کیا کہ ثالث ممالک اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ جنگجوؤں کو سرنگوں سے محفوظ راستہ دے کر نکلنے کی اجازت دی جائے۔ ثالث ممالک کے ایک ذریعے نے بتایا کہ امریکہ، قطر، مصر اور ترکیہ ایسی تجویز پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت جنگجو اسرائیلی فوجی کنٹرول سے باہر علاقوں تک منتقل ہو سکیں، تاکہ جنگ بندی کو تناؤ یا ممکنہ خاتمے سے بچایا جا سکے۔

تاہم اسرائیل نے اس سلسلے میں کسی مجوزہ معاہدے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔ اس ماہ کے اوائل میں اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے کہا تھا کہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو حماس تنظیم کے جنگجوؤں کو محفوظ راستہ دینے پر تیار نہیں ... اور وہ غزہ کی پٹی میں حماس کی عسکری صلاحیت ختم کرنے کے موقف پر قائم ہیں۔ دوسری جانب حماس تنظیم نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رفح کی سرنگوں میں محصور اس کے جنگجوؤں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں