العُلا… سال 2025 کا بہترین عالمی سیاحتی منصوبہ قرار
یہ سعودی عرب کے نمایاں ترین ثقافتی مقامات کو اپنے آغوش میں رکھتا ہے جو یونیسکو کی فہرستوں میں شامل ہیں
سعودی عرب کے شمال مغربی حصے میں واقع ضلع "العُلا" نے رواں سال 'ورلڈ ٹریول ایوارڈز 2025' کے لیے "دنیا کے بہترین ثقافتی سیاحتی منصوبے" کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یہ کامیابی العُلا کی حیثیت کو ثقافت، ورثے اور دریافت کے لیے ایک عالمی منزل کے طور پر مزید مضبوط کرتی ہے۔
العُلا کی تاریخ 2 لاکھ سالہ انسانی وجود اور سات ہزار سال پر محیط مختلف تہذیبوں کے سلسلے پر مشتمل ہے۔ اس عظیم تاریخ کو العُلا کے روئل کمیشن کے ذریعے محفوظ کیا جا رہا ہے۔ یہ کمیشن جدید انداز میں ایسے تجربات پیش کرتا ہے جو ماضی اور حال کو ایک ساتھ جوڑ دیتے ہیں۔
یہ عالمی اعزاز العُلا کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا اعتراف ہے، کیونکہ وہ اپنے منفرد انسانی ورثے اور غیر معمولی فطری حسن کی بنیاد پر مکمل ثقافتی تجربات پیش کرنے میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ یہ ایوارڈ عالمی سفر اور سیاحت کے شعبے میں سب سے زیادہ معتبر سمجھا جاتا ہے۔
العُلا نے یہ خطاب بین الاقوامی ماہرین، اعلیٰ انتظامی شخصیات، ٹور آرگنائزرز اور منظور شدہ سفری ایجنٹوں کی جانب سے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد جیتا۔
ورلڈ ٹریول ایوارڈز جو 1993 میں شروع ہوئے ... عالمی سطح پر سفری، سیاحتی اور مہمان نوازی کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کو سراہنے کا ایک معتبر معیار سمجھے جاتے ہیں۔ یہ ایوارڈز کئی شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں، جن میں بہترین ہوٹل، ایئر لائنز، سفری تجربات اور مہمان نوازی کے نمایاں منصوبے شامل ہیں۔
یہ عالمی اعزاز العُلا کی حالیہ کامیابیوں میں ایک اور اضافہ ہے۔ العُلا نے ورلڈ ٹریول ایوارڈز 2025 کے مشرقِ وسطیٰ ایڈیشن میں تین اعزازات بھی حاصل کیے جو یہ ہیں : "2025 کا مشرقِ وسطیٰ کا بہترین ثقافتی سیاحتی منصوبہ"، "مشرقِ وسطیٰ کی بہترین ایونٹس اور فیسٹیولز کی منزل" اور "سعودی عرب کا بہترین ثقافتی سیاحتی منصوبہ"۔
العُلا کی انفرادیت اس کے وسیع و عریض صحراؤں کے حسن اور قدیم انسانی ورثے کے امتزاج میں ہے۔ یہاں خطے اور دنیا کے اہم ترین ثقافتی مقامات میں سے کئی موجود ہیں، جن میں سب سے نمایاں الحجر ہے۔ یہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہونے والا پہلا سعودی مقام ہے۔ الحجر میں نہایت محفوظ نبطی قبریں موجود ہیں جو صدیوں پرانی تہذیب کی شان دار ترقی کی گواہی دیتی ہیں۔
العُلا قدرتی حسن، گرم جوش میزبانی اور سال بھر جاری رہنے والے ثقافتی پروگراموں، میوزک، فنون اور تہواروں کے متنوع کیلنڈر "لحظات العُلا" (العُلا کے لمحات) کے ساتھ اپنی تاریخی کہانی کو مکمل کرتا ہے۔
-
سعودی عرب: ڈیٹا ایمبیسیز کے ذریعے مصنوعی ذہانت کی خودمختاری کا نیا ماڈل تیار
سعودی عرب جی 20 میں ڈیٹا سفارت خانوں کے لیے جامع قانون سازی کی تیاری کر نے والی ...
مشرق وسطی -
سعودی ولی عہد نے شاہ سلمان فضائی اڈے کا افتتاح کر دیا
اس کا مجموعی رقبہ 1 لاکھ 26 ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہے
مشرق وسطی -
سعودی عرب اور ایران بیجنگ معاہدے پر مکمل عمل درآمد جاری رکھنے پر اتفاق
تینوں ممالک کا خطے میں سکیورٹی و استحکام کے لیے مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور
مشرق وسطی