امریکی ایوانِ نمائندگان : ٹرمپ کی پالیسیوں کے رجحانات کے متضاد دفاعی مسودہ قانون منظور
اس میں ایسے نکات شامل ہیں جو یورپ میں امریکی موجودگی کو برقرار رکھنے کے لیے ہیں
امریکی ایوانِ نمائندگان نے بدھ کو 2026 کے لیے دفاعی حکمت عملی کا مسودہ قانون منظور کیا، جس میں کئی ایسے نکات شامل ہیں جو یورپ میں امریکی موجودگی کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہیں …اور یہ اقدام وائٹ ہاؤس کے حالیہ رجحانات کے متضاد ہے۔
یہ قانون، جسےNational Defense Authorization Act کہا جاتا ہے، ہر سال کانگریس کے دونوں ایوانوں کی متفقہ یا نسبتی منظوری سے منظور کیا جاتا ہے۔ قانون میں اس بات کا تعین کیا جاتا ہے کہ اگلے سال امریکہ کو دفاعی طور پر کن شعبوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
سال2026 کے مسودے کی طوالت تین ہزار سے زائد صفحات ہے اور اس میں تجویز کیا گیا مجموعی بجٹ تقریباً 900 ارب ڈالر ہے، جو گذشتہ سال کے مقابلے میں پانچ ارب ڈالر زیادہ ہے۔ ایوانِ نمائندگان نے مسودہ قانون 312 ووٹوں کے ساتھ مںظور کیا جب کہ اس کی مخالفت میں 112 ووٹ آئے۔ اب یہ مسودہ سینیٹ کو بھیجا جائے گا، جہاں توقع ہے کہ سال کے اختتام سے قبل اسے منظوری مل جائے گی۔
کانگریس کے تیار کردہ اس مسودہ قانون میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکہ اپنی فوجی موجودگی یورپی علاقوں میں جاری رکھے گا اور پینٹاگان کو یہ اجازت نہیں کہ وہ بغیر کانگریس کو وضاحت دیے یورپ میں تعینات امریکی فوج کی تعداد 76 ہزار سے کم کر دے۔
یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قومی سلامتی کی نئی حکمت عملی کے چند دن بعد سامنے آیا، جس میں امریکہ کی توجہ اپنے قریبی علاقے کی جانب منتقل کرنے کی تجویز دی گئی تھی اور جس نے یورپی اتحاد کی کمزوری کا خدشہ پیدا کیا۔ اس حکمت عملی پر یورپی سطح پر سخت تنقید بھی ہوئی ہے۔
-
غزہ میں حماس کے مخالف دھڑوں میں "بھرتیاں" جاری ... امریکہ کا ان گروہوں سے لا تعلقی کااعلان
غزہ سمجھوتے کے دوسرے مرحلے تک پہنچنے کے طریقے تلاش کرنے کے سلسلے میں، اسرائیل کے ...
مشرق وسطی -
امریکہ سیاحوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پانچ سالہ معلومات کی جانچ شروع کر رہا ہے
اگر آپ سیاحت یا کسی اور مقصد کے لیے امریکہ جانا چاہتے ہیں تو اب ضروری ہو گیا ہے کہ ...
بين الاقوامى -
اسرائیل کے دروز رہنما نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ شام میں اقلیتوں کے تحفظ کی ضمانت دے
شیخ موفق طریف نے السویداء کے حقِ خودارادیت پر زور دیا اور کہا کہ ہتھیار تسلیم ...
بين الاقوامى