اسرائیلی فوج کے گشتی دستے کی قنیطرہ کے دیہات میں دراندازی : شامی میڈیا

فوجی دستہ درعا کے علاقے حوض الیرموک میں داخل ہو گیا اور تلاشی کی کارروائیاں کیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی فوج نے شام کے جنوبی حصے میں واقع دو صوبوں قنیطرہ اور درعا میں الگ الگ زمینی دراندازیاں کیں۔ یہ بات ایک شامی سیٹلائٹ چینل "تلفزيون سوريا" (سیریا ٹی وی) نے آج جمعے کے روز بتائی۔

چینل نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ اسرائیلی فوج کا ایک گشتی دستہ جو آٹھ فوجی گاڑیوں پر مشتمل تھا، جمعرات کی رات سے جمعے کی صبح تک قنیطرہ میں واقع تین دیہات رسم الحلبی ، المشيرفہ اور ام باطنہ کے علاقوں میں داخل ہوئی۔

چینل کے مطابق اسرائیلی فوج کا ایک اور گشتی دستجہ درعا صوبے میں معريہ عابدين روڈ (حوض اليرموک) تک اندر داخل ہوئی، جہاں اس نے ایک سکیورٹی چوکی قائم کی اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔

اس سے قبل منگل اور بدھ کی درمیانی شب، اسرائیلی فوج کے ایک گشتی دستے نے حوض اليرموک میں ایک گھر پر چھاپا مار کر ایک نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔

چند روز پہلے "جولان" نامی ادارے نے دستاویزی شواہد پیش کیے تھے جن کے مطابق اسرائیلی فوج نے بار بار کی جانے والی دراندازیوں کے دوران شامی علاقوں میں 39 افراد کو اغوا کیا، جن میں کم عمر لڑکے بھی شامل تھے۔ یہ واقعات بشار حکومت کے سقوط کے بعد پیش آئے۔

تقریباً دو ہفتے قبل اسرائیلی فورج نے ایک حملہ کیا تھا جس میں 13 افراد ہلاک اور تقریباً 25 زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ بيت جن نامی قصبے میں پیش آیا تھا، جو جبل الشيخ کے نشیب کے قریب دمشق کے دیہی علاقے میں واقع ہے۔

بشار حکومت کے سقوط کے بعد سے علاقے میں اسرائیلی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ قنیطرہ اور درعا کے دیہی علاقوں میں در اندازیوں کے متعدد واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں جن کے دوران کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ بعض کو بعد میں رہا کر دیا گیا، جبکہ دیگر اب بھی حراست میں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں