سعودی عرب کے فضائی کمپنی 'ریاض ایئر' نے نئے بوئنگ طیارے کے ساتھ آزمائشی پرواز کا آغاز کر دیا ہے۔ اس امر کا اظہار 'ریاض ایئر' نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کیا ہے۔
'ایکس' پر مزید لکھا بوئنگ 9-787 پرواز نے فضا کی طرف سفر کیا ہے۔ اس نے ابتدائی B1 آزمائشی پرواز کے لیے آج اڑان بھری ہے۔ یہ آپریشنل تیاریوں کی طرف پہلا قدم ہے۔
مملکت کی قومی ایئر لائن سعودیہ کے بعد ریاض ایئر نے 26 اکتوبر کو فضائی آپریشن کا افتتاح کیا تھا۔ اس کی پہلی پرواز لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر اتری۔
خیال رہے 'ریاض ایئر' سال 2030 تک دنیا کے 100 سے زائد مقامات تک پہچنے کا ہدف رکھتی ہے۔