سعودی عرب کے پرنس محمد بن سلمان عالمی مرکز برائے عربی رسم الخط کے مرکز "دار القلم" عربی رسم الخط کے فن کو زندہ رکھنے اور عالمی سطح پر اس کی پہچان مضبوط کرنے کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر سرگرم ہے۔ مرکز تعلیمی پروگراموں، تحقیقی منصوبوں اور ثقافتی شراکت داریوں کے ذریعے اس قدیم ورثے کو محفوظ رکھنے اور جدید عالمی تبدیلیوں کے مطابق پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مرکز نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ سعودی عرب عربی رسم الخط کے فنون میں عالمی حوالہ کے طور پر اپنی حیثیت کو مستحکم کرنے کے لیے جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے ر سم الخط کے ورثے کی دستاویز سازی، تخلیق کاروں اور خطاطوں کی حمایت اور سکولوں ،و فنون پر تحقیقی کام کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔
تحقیقی اور ثقافتی اقدامات
"دار القلم" مختلف اسکالرشپس اور تحقیقی کرسیوں کے ذریعے رسم الخط کے ورثے کو معدوم ہونے سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ مرکز زیورات اور سونے کی ملمع کاری جیسے معاون فنون کے مطالعے کی سہولت دیتا ہے اور ایسے تحقیقی منصوبوں کی حمایت کرتا ہے جو عربی رسم الخط کو جدید انداز میں پیش کریں۔
دارالقلم مرکز تحقیقی ماہرین کی تیاری اور بین الاقوامی تجربات کے تبادلے پر خصوصی توجہ دیتا ہے، جس سے عربی رسم الخط کی مقامی اور عالمی سطح پر موجودگی مضبوط ہوتی ہے اور ثقافتی تبادلے، نمائشیں اور خصوصی اجتماعات کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔
جدید تعلیمی ماڈل
تعلیمی شعبے میں دار القلم عربی رسم الخط کی تدریس کے لیے جدید ماڈل اپناتا ہے، جس میں مختصر کورسز اور خصوصی پروگرامز شامل ہیں، نیز عربی رسم الخط میں ڈپلومہِ فراہم کیا جاتا ہے، جو قدیم فن کے مطابق مہارت کی سند دیتا ہے۔ یہ تعلیمی نظام ٹیلنٹ کی شناخت اور نشوونما اور عربی خط کو عالمی سطح پر نئے افق تک پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
-
حضرموت، المَہرۃ میں ایس ٹی سی کی فوجی نقل و حرکت یکطرفہ طور پر کی گئی: سعودی عرب
سعودی عرب نے کہا کہ یمن کی جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی) کی جانب سے حضرموت اور ...
مشرق وسطی -
حج سیزن 1447ھ کی تیاریوں میں تیزی، سعودی وزارت حج کا قبل از وقت جامع پلان تیار
سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 1447ھ کے لیے قبل از وقت تیاریوں کے ایک جامع ...
مشرق وسطی -
یمنی حکومت کی ملک میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودی عرب کی کاوشوں کی ستائش
یمنی قیادت کونسل کے صدر رشاد العیلیمی نے یمنی عوام کی حمایت اور ملک میں کشیدگی ...
مشرق وسطی