اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود ایک روز قبل غزہ میں حماس کے عسکریت پسندوں پر فائرنگ کر کے چھ کو ہلاک کر دیا ہے۔
یہ بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے حماس پر الزام لگایا ہے کہ وہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ اس سے پہلے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود ہونے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 450 سے زائد فلسطینیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ یہ ہلاکتیں بمباری و فائرنگ کے نتیجے میں غزہ کے مختلف علاقوں میں ہوئی ہیں۔
منگل کے روز فوجی بیان میں کہا گیا تھا کہ اس نے 6 جنگجووں میں سے 2 کی شناخت جاری کی ہے اور یہ رفح کے مغربی حصے سے جڑے ہوئے علاقے میں تھے۔ جہاں ٹینکوں سے گولہ باری کر کے انہیں ہلاک کیا۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کرنے کے علاوہ انہیں بمباری کر کے بھی ہلاک کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ اسرائیلی فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا یے۔
بدھ کے روز جاری کردہ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس علاقے میں سرچ آپریشن کے بعد فوجی دستوں نے تصدیق کی ہے کہ 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے غزہ سے منگل کی رات دیر سے رپورٹ کیا کہ رفح کے مغربی حصے میں فوج نے فائرنگ کی اور حماس کے لوگوں کو نشانہ بنایا۔
یاد رہے جنگ بندی معاہدہ 10 اکتوبر سے نافذ العمل ہے۔ تاہم دوسرے مرحلے پر ابھی تک عمل کا آغاز نہیں ہو سکا۔
بار بار کی بمباری کے باوجود اسرائیلی فوج بھی حماس پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے 'یونیسیف' نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا تھا جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فائرنگ سے اب تک 100 بچے بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جن میں 40 کم سن بچیاں شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے جنگ بندی کے بعد اب تک 3 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
-
اسرائیلی گولہ باری سے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے اڈے کو نقصان
یونيفیل کا اسرائیلی فوج کو امن دستوں کی سلامتی یقینی بنانے کا انتباہ
مشرق وسطی -
گوتریس کی اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کی دھمکی !
گوتریس کی جانب سے بنیامین نیتن یاہو کو بھیجے گئے خط میں "انروا" ایجنسی کے خلاف ...
بين الاقوامى -
انسانیت کو ایک پراسرار سگنل موصول… کیا یہ خلائی مخلوق کا پیغام ہے؟
زمین پر موجود انسانیت کو خلا سے صرف دس سیکنڈ دورانیے کا ایک پراسرار پیغام موصول ...
ایڈیٹر کی پسند