سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان خطے میں استحکام کے طریقوں پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک پر رابطہ کیا۔ اس دوران خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا اور اس کے امن و استحکام کے لیے تعاون کے طریقوں پر بات چیت ہوئی۔

ادھر گذشتہ روز دو سعودی ذرائع نے خبر رساں ادارے "اے ایف پی" کو بتایا کہ سعودی عرب نے ایران کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اس کے خلاف کسی بھی ممکنہ امریکی فوجی کارروائی کے لیے نہ تو اپنی فضائی حدود اور نہ اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے تہران کو براہ راست یہ پیغام دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا اور نہ سعودی سرزمین یا فضائی حدود اس مقصد کے لیے استعمال ہوں گی۔

فرانسیسی ایجنسی کے مطابق سعودی بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب تہران میں عوامی احتجاج میں شدت آ رہی ہے، جبکہ ساتھ ہی امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے انتباہات بھی دیے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں