امید ہے کہ شام کی سلامتی سے متعلق معاہدے کے نفاذ میں تاخیر نہیں ہوگی : ایردوآن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترکیہ کے صدر طیب ایردوآن نے پیر کے روز امید ظاہر کی ہے کہ شام میں امریکی مداخلت کے ذریعے ہونے والی جنگ بندی عملا نافذ رہے گی اور شام کی علاقائی سلامتی اور خود مختاری سے متعلق معاہدے کے نفاذ میں بھی تاخیر نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار شام کی سرکاری فوج اور کرد جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی کئی دنوں پر محیط جنگ کے بعد کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ہے۔ یہ معاہدہ کرد جنگجوؤں کے گروپوں نے شامی حکومت کے ساتھ کیا ہے۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد ایردوآن نے کہا اس معاہدے سے شام کے لوگوں کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔

یاد رہے کرد قبائل شام کے ان علاقوں میں اثر رکھتے ہیں جو ترکیہ کے پڑوس میں واقع ہیں۔ انہیں امریکی حمایت یافتہ سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے داعش کے خلاف جنگ میں امریکہ کی مدد کی تھی۔

ادھر امریکہ نے داعش کے قید کردہ جنگجوؤں کو اب شام سے عراق منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں