سعودی وزیر دفاع کی امیر قطر سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
ریاض اور دوحہ کا تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ
سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے دورہ قطر کے دوران امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد نے سے دوحہ میں شاہی دیوان میں ان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نماؤں نے علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔یہ دورہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل بتایا جا رہا ہے۔
قطری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے سعودی قیادت کی جانب سے امیر قطر کو تہنیتی پیغام پہنچایا۔ ملاقات کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال، اس حوالے سے جاری کوششوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
شہزادہ خالد بن سلمان کا دورہ قطر علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خلیجی ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے اور کشیدگی میں کمی کے لیے مشاورت کو تیز کرنے کے فریم ورک کا حصہ ہے۔ ریاض اور دوحہ نے اس سلسلے میں اپنے تعاون کو مزید مستحکم کیا ہے۔
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ قیادت کی ہدایت پر میں نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔ میں نے انہیں قیادت کے نیک جذبات پہنچائے اور ہم نے دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ علاقائی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت، اس حوالے سے جاری کوششوں اور مشترکہ مفادات پر بات چیت کی گئی۔
بتوجيه من القيادة -أيدها الله- التقيت صاحب السمو الشيخ تميم بن حمد آل ثاني أمير دولة قطر @TamimBinHamad .
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) February 4, 2026
نقلت تحيات القيادة -حفظها الله- واستعرضنا العلاقات الأخوية الوطيدة بين بلدينا الشقيقين، وبحثنا تطورات الأوضاع الإقليمية والجهود المبذولة بشأنها والمسائل ذات الاهتمام المشترك. pic.twitter.com/R66DSeEq43
گذشتہ دنوں کے دوران ریاض اور دوحہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ شہزادہ خالد بن سلمان کا دورہ قطر ان کے دورہ امریکہ کے چند روز بعد ہوا ہے، جہاں انہوں نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
دوسری جانب سعودی وزیر دفاع کے دورہ قطر کے ساتھ ہی قطری سفارت کاری بھی متحرک نظر آئی۔ قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن نے تہران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایرانی حکام سے ملاقات کی تاکہ علاقائی کشیدگی میں کمی اور باہمی ہم آہنگی کو برقرار رکھا جا سکے۔
ریاض اور دوحہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اعلیٰ ترین سطح پر اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے اور ایسے تمام اقدامات کی حمایت کریں گے جو مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو ختم کرنے اور خطے میں سکیورٹی و استحکام کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوں۔
-
امریکہ نے سعودی عرب کو ایف-15 طیاروں کے پرزہ جات فروخت کرنے کی منظوری دے دی
امریکہ نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی ایک اور ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے اور اس ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب اور ترکیہ کا غزہ سے اسرائیلی انخلا اور یمن اور سوڈان کی ملکی وحدت پر زور
ایردوان نے شاہ سلمان اور ولی عہد کے دورہ ترکیہ کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا
بين الاقوامى -
قیمتی جانوروں کا بہتر انتظام: سعودی عرب اونٹوں کو پاسپورٹ جاری کرے گا
سعودی عرب نے مملکت کے لاکھوں اونٹوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ...
مشرق وسطی