اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے لبنان کے کئی علاقوں میں حزب اللہ کے اسلحہ خانوں پر حملہ کیا ہے۔ لبنانی نیوز ویب سائٹ "لبنان 24" کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جمعرات کو جنوبی اور شمالی لبنان میں زمینی اہداف پر 10 سے زیادہ فضائی حملے کیے۔
روسی ایجنسی "تاس" کے حوالے سے بتایا گیا کہ زیادہ تر حملوں میں جنوبی لبنان کے ضلع جزین میں واقع محمودیہ کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا جہاں حزب اللہ کی فوجی تنصیبات موجود ہیں۔ اسرائیل نے شمالی لبنان کے علاقے ہرمل میں حزب اللہ کے تربیتی اڈوں اور اسلحہ کے گوداموں پر بھی بمباری کی۔ اس بمباری میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
لبنانی وزارت داخلہ کے مطابق رواں برس کے آغاز سے اب تک لبنان پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔ نومبر 2024 میں حزب اللہ کے ساتھ ایک سال سے زیادہ جاری رہنے والی جنگ کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے باوجود اسرائیل لبنان پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان کی پانچ سٹریٹجک پہاڑیوں پر اپنی افواج برقرار رکھی ہوئی ہیں حالانکہ معاہدے میں مکمل انخلاء کی شرط رکھی گئی تھی۔
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس کے حملے حزب اللہ کے ارکان، تنصیبات اور اسلحہ خانوں کو نشانہ بناتے ہیں اور وہ جنگ کے بعد اسے اپنی صلاحیتیں بحال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ لبنانی حکومت نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ لبنانی فوج نے جنوری کے شروع میں اس منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کا اعلان کیا جس میں دریائے لیطانی کا جنوبی علاقہ شامل تھا۔ اسرائیل نے اس قدم پر شک کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناکافی قرار دیا۔
لبنانی فوج کا منصوبہ 5 مراحل پر مشتمل ہے۔ دوسرے مرحلے میں دریائے لیطانی کے شمال سے دریائے اولی تک کا علاقہ شامل ہے جو صیدا کے شمال میں گرتا ہے۔ یہ علاقہ سرحد سے تقریباً 60 کلومیٹر اور بیروت سے تقریباً 40 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔
-
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں نامعلوم مواد کا چھڑکاؤ، یونیفل کی مذمت
سفید فاسفورس ہونے کا خدشہ ہے، اسرائیلی کارروائی بین الاقوامی قرارداد 1701 کی خلاف ...
بين الاقوامى -
جنوبی لبنان میں اسرائیل کا ڈرون حملہ ، حزب اللہ کا ایک رکن ہلاک
لبنانی قصبوں پر اسرائیلی حملے اور حزب للہ کے ہتھیاروں کے ڈپوؤں پر بم باری
مشرق وسطی -
جنوبی لبنان: اسرائیلی بمباری میں ایک اور لبنانی ہلاک
اسرائیلی فوج نے ہفتہ کے روز لبنان کے جنوبی علاقے میں ایک بار پھر بمباری کی ہے اور ...
مشرق وسطی