ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ایرانی قوم پر زور دیا ہے کہ انقلاب کی سالگرہ سے پہلے قوم اپنے عزم کا اظہار کرے۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز کہی ہے۔
ایران اسی ہفتے اپنی 1979 کے انقلاب کی سالگرہ منانے جا رہا ہے۔
علی خامنہ ای نے کہا جب سے انقلاب آیا ہے غیر ملکی طاقتیں انقلاب سے پہلے والی صورت حال کو بحال کر کے شاہی نظام واپس لانا چاہتی ہیں۔ کیونکہ شاہ ایران کے دور حکومت میں انہوں نے ایران کو امریکہ کا دست نگر اور محتاج بنا رکھا تھا۔
سپریم لیڈر نے کہا قومی قوت میزائلوں اور جنگی جہازوں سے بھی بڑھ کر ہوتی ہے۔ اس لیے قوم دشمنوں کے سامنے عزم و یکجہتی کا اظہار کرتے دشمن کو ایک بار پھر مایوسی میں مبتلا کر دیں۔
-
ایران : یورینیم کی افزودگی ترک کرنے کے لیے امریکی دھمکیاں مسترد
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس امر کو مسترد کیا ہے کہ ایران یورینیم کی ...
بين الاقوامى -
کسی بھی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں: ایران کی دوبارہ وارننگ
ایران نے امریکہ یا اسرائیل کی جانب سے ممکنہ حملوں کے خلاف اپنی انتباہی مہم جاری ...
مشرق وسطی -
ایران کے رہبرِ اعلیٰ کے مشیر عمان کا دورہ کریں گے
یہ دورہ امریکی مذاکرات کے چند ہی دن بعد ہو رہا ہے
مشرق وسطی