"روئٹرز" کا ایتھوپیامیں ریپڈ سپورٹ فورسزکےکیمپ کاانکشاف ،امارات کی خود کےملوث ہونےکی تردید
ابوظبی نے سوڈانی تنازع یا جنگی کارروائیوں میں اپنی شرکت کی تردید کی ہے
خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایسی سیٹلائٹ تصاویر کا انکشاف کیا ہے جن سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ایتھوپیا ... سوڈانی ریپڈ سپورٹ فورسز کے ہزاروں جنگجوؤں کی تربیت کے لیے ایک خفیہ کیمپ کی میزبانی میں ملوث ہے۔
روئٹرز کی جانب سے دیکھی گئی ایک اندرونی دستاویز کے مطابق، متحدہ عرب امارات نے ایتھوپیا میں موجود ریپڈ سپورٹ فورسز کو فوجی رسد فراہم کی ہے۔ ایتھوپیا میں قائم یہ کیمپ، جس کے مالی اخراجات متحدہ عرب امارات نے برداشت کیے ہیں، ڈرونز کا ایک کنٹرول سینٹر بھی رکھتا ہے۔ دوسری جانب، متحدہ عرب امارات نے سوڈانی تنازع یا جنگی کارروائیوں میں اپنی شرکت کی تردید کی ہے۔
روئٹرز کی جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق، یہ کیمپ سوڈانی خانہ جنگی میں ایتھوپیا کی شمولیت کا پہلا براہ راست ثبوت ہے جو کہ ایک خطرناک پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ ملک کے جنوبی حصوں میں لڑائی میں شدت آنے کے ساتھ ہی یہ کیمپ ریپڈ سپورٹ فورسز کو نئے فوجیوں کی بڑی تعداد فراہم کر رہا ہے۔
-
سوڈان میں امدادی قافلوں پر حملے سے شہری بحران سنگین ہوگا:خلیجی تعاون کونسل کا انتباہ
خلیجی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے شمالی کردفان، سوڈان میں عالمی ...
بين الاقوامى -
روس کی شراکت سے یورپ کا سکیورٹی ڈھانچہ ترتیب دینے کی فرانسیسی پیشکش، کریملن کا خیرمقدم
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے یورپ پر زور دیا ہے کہ وہ سٹریٹجک شعبوں میں سرمایہ ...
بين الاقوامى -
اسرائیلی صدر کے دورے کے خلاف ریلی میں جھڑپیں، آسٹریلوی وزیرِ اعظم 'صدمے' سے دوچار
مہمان صدر کی آمد پر لوگوں کا غم و غصے کا اظہار
بين الاقوامى