اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایرانی نیشنل سپریم سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی کو منگل کے روز اسرائیل کی طرف سے قتل کیے جانے کے واقعے کے بعد ایک بار پھر ایرانی عوام پر زور دیا ہے وہ اپنی حکومت کو اتار پھینکیں ۔ انہوں نے کہا ہم نے ایرانی عوام کو ایک اور موقع دیا ہے۔
نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا 'منگل کی صبح ایران کے اہم عہدے دار علی لاریجانی کو قتل کر دیا ہے۔ 'علی لاریجانی پاسداران انقلاب کور کے اعلی ترین سول ذمہ دار تھے اور عملآ ایک سیکیورٹی چیف کے طور پر کام کر رہے تھے۔ نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا لاریجانی ایرانی گینگ کے سربراہ تھا جو ایران کو چلا رہا تھا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ایرانی عوام کو چاہیے کہ وہ ایران کی اسلامی حکومت کو گرا دیں۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ فورآ نہیں ہو سکے گا اور نہ ہی اتنا آسان ہوگا۔ تاہم اگر ہم اس معاملے میں مستقل مزاج رہے تو یہ ہو جائے گا۔ ہم ایرانی عوام کو یہ ایک موقع دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ اپنے ہاتھوں سے کریں۔
اسرئیلی وزیر دفاع کاٹز نے بھی منگل کے روز ہمارے فوجیوں نے لاریجانی کو قتل کر دیا ہے۔ عام طور پر لاریجانی کو ایران کا انتہائی طاقتور عہدے دار خیال کیا جاتا تھا۔ کاٹز نے یہ بھی کہا ہے کہ لاریجانی کے علاوہ ایرانی بسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کو بھی قتل کیا گیا ہے۔ بسیج پاسدارن کی ایک رضا کار فورس مانی جاتی ہے۔ جس کا کردار داخلی سلامتی کے حوالے سے اہم ہے۔
کاٹز کے طابق وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے حکم دیا تھا کہ ایرانی رجیم کے ان عہدے داروں کو قتل کر دیا جائے۔ تاہم ایران نے کاٹز کے ان ریمارکس کے بارے میں ابھی تک کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
یاد رہے لاریجانی کا قتل سپریم لیڈر خامنہ ای کے 28 فروری کو کیے گئے قتل کے بعد اہم ترین قتل ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے امریکی اور اسرائیلی فوج دونوں حکومت کے اعلی تریں عہدے داروں کو کامیابی اور بھر پور مہارت سے قتل کرنے کے لیے کافی تجربہ کار ہیں اور جو دعویٰ کرتی ہیں وہ اپنے سربراہان حکومت کے حکم کے مطابق کر دکھاتی ہیں۔
-
ایران کا رافیل عسکری کمپلیکس پر حملہ ،اسرائیل کی جوابی بمباری
اسرائیلی فوج نے ایران کی جانب سے دوبارہ میزائل داغے جانے کی تصدیق کی ہے جبکہ ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی عہدیدار علی لاریجانی کا سیاسی سفر
سیاست میں آنے سے قبل طویل عرصے تک پاسداران انقلاب میں خدمات انجام دیں
مشرق وسطی -
امریکہ : قومی انسداد دہشت گردی مرکز کے ڈائریکٹر نے ایران جنگ پر استعفی دے دیا
امریکی مرکز برائے انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر نے منگل کے روز اپنے عہدے سے استعفا ...
مشرق وسطی