امریکی مرکز برائے انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر نے منگل کے روز اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ ڈائریکٹر جوزف کینٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس ' پر اپنے استعفے سے متعلق پوسٹ میں لکھا ہے کہ ان کا یہ استعفیٰ ایران میں لڑی جانے والی جنگ کے خلاف ہے۔
جوزف کینٹ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ' میں ایران میں لڑی جانے والی جنگ کے مدد حوالے سے اپنے ضمیر کو مطمئن نہیں پاتا ہوں۔ کیونکہ ایران ہماری قوم کے لیے براہ راست خطرہ نہیں ہے۔ یہ بھی واضح ہو چکا ہے کہ ایران کے خلاف یہ جنگ اسرائیل کے دباؤ میں آکر شروع کی گئی ہے۔
یاد رہے ٹرمپ انتہائی کے ایران کے خلاف جنگی فیصلے کے حق میں امریکی عوام میں کافی شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں مگر اس طرح کا رد عمل استعفے کی صورت میں یہ پہلا سامنے آیا ہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس نے اس بارے میں فوری طور پر کوئی رد عمل ظار ہیں کیا ہے۔ اسی طرح نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے دفتر نے بھی اس بارے میں کوئی تبصرہ کیا ہے نہ رد عمل دیا ہے۔
امریکہ میں کئی ماہرین کا موقف یہ ہے کہ اگر ایران کی طرف سے کوئی خطرہ تھا تو بھی جنگی قانون کے تحت ہی جنگ شروع کی جاسکتی تھی ۔
-
ایرانی رجیم کے سقوط کا موقع موجود ہے، تہران کو سرپرائز دیں گے:نیتن یاھو
ہم اس مقام کے قریب ہیں جہاں امریکہ کے ساتھ ایک عالمی سپر پاور بن جائیں گے:اسرائیلی ...
مشرق وسطی -
ایران کا رافیل عسکری کمپلیکس پر حملہ ،اسرائیل کی جوابی بمباری
اسرائیلی فوج نے ایران کی جانب سے دوبارہ میزائل داغے جانے کی تصدیق کی ہے جبکہ ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی عہدیدار علی لاریجانی کا سیاسی سفر
سیاست میں آنے سے قبل طویل عرصے تک پاسداران انقلاب میں خدمات انجام دیں
مشرق وسطی