جاری جنگ میں حزب اللہ کے 700 جنگجو ہلاک کر دیے ، اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ 2 مارچ سے لبنان میں شروع کی گئی نئی اسرائیلی جنگ کے دوران حزب اللہ کے 700 اہلکاروں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

یہ بات اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ناداو شوشانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئی کہی۔ ترجمان نے کہا اب تک میرے پاس جو اعداد و شمار ہیں وہ 700 جنگجوؤں کی ہلاکتوں سے متعلق ہیں جو میں آپ سے شیئر کر رہا ہوں۔

دوسری جانب لبنانی وزارت صحت نے رپورٹ کیا ہے کہ اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 1094 لبنانی ہلاک ہوئے ہیں جن میں 121 بچے اور 81 خؤاتین بھی شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 892 ہے۔

فوجی ترجمان نے یہ بھی کہا اسرائیل کی جانب ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے راکٹوں کی آمد جاری ہے اور چند دنوں کے دوران 100 سے زائد راکٹ اسرائیل کے شمالی حصوں میں داغے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں