سعودی عرب : اردن کے لیے مال بردار ریل کے نئے کرایوں کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب نے جمعرات کے روز ریلوے کے ذریعے سامان کی نقل و حمل کے لیے نئے کرایوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ کرائے خلیج عرب کی بندرگاہوں سے منسلک ہیں اور مشرقی صوبے سے الحدیثہ کے راستے اردن کو جوڑتی ہیں۔

حکام کے مطابق یہ اقدام اشیاء کی نقل و حمل کا سلسلہ بہتر کرنے اور برآمدات کی سپلائی چین کو مؤثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ویژن 2030 کے تحت نیشنل ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس پالیسی کے مطابق کیا گیا ہے۔

حکام اس ویژن کے تحت کام کرتے ہیں 'ہم فاصلوں کو بہتر مستقبل کے لیے پلوں سے پاٹ دیتے ہیں۔ '

خیال رہے ایران میں جاری جنگ کے دوران پیدا شدہ کشیدگی کے باوجود نقل و حمل اور مال برداری کو آسان اور رواں رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیونکہ ایران نے امریکہ، اسرائیل کے علاوہ اس کے تمام اتحادی ملکوں کی آبنائے ہرمز کے راستے تجارت میں رکاوٹ پیدا کر دی ہے۔ یوں متاثرہ ملکوں کے سامان تجارت کی ترسیل کے لیے بحری راستے کے متبادل کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

سعودی عرب متبادل اقدامات کے لیے پہلے سے کوشاں ہے۔ اس وجہ سے سعودی تیل ینبو کی بندرگاہ کے ذریعے بحر احمر سے گزارا جا رہا ہے۔ تاکہ عالمی منڈی کو تیل کی ترسیل بلا تعطل جاری رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں