سعودی عرب: ایک ہفتے میں ممنوعہ اشیا کی ضبطی کے 700 سے زیادہ کیسز ریکارڈ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

زمینی، بحری اور فضائی کسٹمز پوائنٹس نے ایک ہفتے کے دوران ممنوعہ اشیاء کی ضبطی کے 748 کیسز ریکارڈ کیے ہیں جو زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی "زاتکا" کی جانب سے سکیورٹی کو مضبوط بنانے اور معاشرے کو سمگلنگ کی کوششوں اور ہر قسم کی ممنوعہ اشیاء کی آمد سے بچانے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔

ضبط شدہ اشیاء میں منشیات کی 59 اقسام شامل تھیں جن میں چرس، کوکین، ہیروئن، شیشہ (آئس) اور کیپٹاگون گولیاں شامل تھیں۔ دیگر ممنوعہ اشیاء کی 197 اقسام بھی شامل تھیں۔

تمباکو اور اسلحہ کی سمگلنگ ناکام

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں کسٹمز پوائنٹس پر مسلسل نگرانی کے فریم ورک کے اندر کسٹمز حکام نے تمباکو اور اس کی مصنوعات سے متعلق 1722 کیسز، اس کے علاوہ مالی رقوم کے 2 کیسز اور اسلحہ اور اس کے لوازمات کی 4 اقسام کی سمگلنگ کی کوششوں کو بھی ناکام بنایا۔ "زاتکا" نے مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹمز کنٹرول کو سخت رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے تاکہ معاشرے کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے میں کردار ادا کیا جا سکے۔

سمگلنگ کی اطلاع دینے کی دعوت

اتھارٹی نے سب سے اپیل کی ہے کہ وہ معاشرے اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے سمگلنگ کے خلاف مہم میں اپنا حصہ ڈالیں۔ اس کے لیے سکیورٹی رپورٹس کے لیے مختص نمبر 1710 یا بین الاقوامی نمبر 009661710 کے ذریعے اطلاع دی جائے۔ اتھارٹی نے واضح کیا کہ وہ ان چینلز کے ذریعے سمگلنگ کے جرائم اور متفقہ کسٹمز قانون کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹیں مکمل رازداری کے ساتھ وصول کرتی ہے۔nbj

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں