سعودی عرب نے سوڈان میں سرکاری فوج کے خلاف بر سر جنگ پیرا ملٹری فورس 'آر ایس ایف' کی طرف سے الجبلین ضلع میں ایک ہسپتال پر کیے گئے حملے کی مذمت کی ہے۔ مملکت کے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تکلیف دہ حملہ کوئی جواز نہیں رکھتا ہے۔ کہ ہسپتال پر حملہ کیا جائے جو بین الاقوامی قانون کے ساتھ ساتھ دین اسلام کے شعائر کے بھی خلاف ہے۔
سعودی عرب نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان سرکشی کو روکے اور 2023 میں منظور کردہ اعلان جدہ کی بنیاد پر 'آر ایس ایف' ذمہ داری اور کمٹمنٹ پوری کرے۔ کیونکہ اعلان جدہ شہریوں کو ایسے حملوں سے تحفظ دیتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت سوڈان کی سالمیت اور یکجہتی کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ یاد رہے سوڈان میں اپریل 2023 سے ' ریپڈ سپورٹ فورس ' سرکاری فوج کے خلاف بغاوت پر اتری ہوئی ہے۔ سعودی عرب شروع سے ہی اس صورت حال کو بہتر کرنے لیے متحرک ہے۔ اس لیے مئی 2023 میں ہی مملکت نے جدہ میں سوڈانی فریقین کو جدہ بلا کر ایک معاہدہ کرایا تھا۔