سعودی عرب کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کی دراندازی کی مذمّت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب نے منگل کو اسرائیلی وزیر اتمار بین گویر کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں دراندازی کی مذمّت کی ہے۔

"وزارتِ خارجہ سعودی مملکت کی جانب سے مقدس مسجد اقصیٰ کے احاطے میں دراندازی کی سخت ترین مذمّت اور اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتی ہے جو حکومت اسرائیل کے ایک وزیر نے قابض افواج کی حفاظت میں کی،" وزارتِ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ریاض بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزی، اسلامی مقاماتِ مقدسہ کی حرمت پر حملے اور تمام دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کی اشتعال انگیزی کو مسترد کرتا ہے۔

مزید برآں، بیان میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ "مقبوضہ فلسطین" میں فلسطینی لوگوں اور مقدس تاریخی مقامات پر حملے روکنے میں اپنا کردار ادا کرے اور مسجد اقصیٰ کے احترام کی ضمانت دے۔

سخت گیر اسرائیلی وزیر نے پیر کے روز مسجد اقصیٰ میں دراندازی کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں