لبنان : دوسرا فرانسیسی فوجی بھی ہلاک ہو گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یو این امن دستے 'یونیفل' سے تعلق رکھنے والا دوسرا فرانسیسی فوجی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ہے۔ فوجی کچھ روز پہلے حزب اللہ کے ایک مبینہ حملے میں زخمی ہوا تھا جو بدھ کو ہلاک ہوا۔

اس سے قبل مبینہ حملے ہی کے روز فرانسیی فوجی فلوریان مونٹوریو ہفتہ کے روز ہلاک ہوگیا تھا۔ تاہم حزب اللہ اس واقعے کی ذمہ داری لینے سے انکاری ہے۔

دوسرے فرانسیسی فوجی کورپورال گیرارڈین کو کل لبنان سے واپس اس کے گھر لایا گیا۔ جہاں وہ بدھ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔ یہ بات صدر میکروں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے 'ایکس' پر بتائی ہے۔

فرانس کے وزیر نے بھی اس سلسلے میں 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ بدھ کے روز ہلاک ہونے والا فوجی ان تین زخمی ہونے والے فوجیوں میں شامل تھا جو ہفتہ کے روز زخمی ہوئے تھے۔

وزیر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ حزب اللہ کے جنگجو کی فائرنگ کی زد میں آنے والے اپنے ساتھیوں کی مدد کو پہنچا تھا کہ اس دوران شدید زخمی ہوگیا۔ وہ اب تک کا تیسرا فوجی ہے جو لبنان میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران ہلاک ہوا ہے۔

مونٹوریو کے علاوہ پچھلے ماہ اونورڈ فریون نامی ایک اور فوجی ایرانی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا جو کردستانی علاقے میں موجود تھا۔

فرانس کے صدر میکروں اور یو این سیکرٹری جنرل گوتریس نے ان واقعات کا الزام ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ پر عائد کیا ہے جنہوں نے ہفتہ کے روز 'یونیفل' کے اہلکاروں پر حملہ کیا تھا۔

خیال رہے 'یونیفل' میں کام کرنے والے امن فوجیوں میں فرانس کے فوجی بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں