کویت: فرقہ واریت اور ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 17 افراد کو قید کی سزا

سٹیٹ سکیورٹی کرمنل کورٹ کا 109 ملزمان کو سزا دینے سے گریز کیا گیا، 9 ملزموں کو بری کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کویت کی سٹیٹ سکیورٹی کرمنل کورٹ نے 17 ملزموں کو فرقہ وارانہ فتنہ انگیزی اور ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنا دی۔

اسی دوران سٹیٹ سکیورٹی کورٹ نے فرقہ وارانہ فتنہ انگیزی اور ملک کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے کیس میں 109 ملزمان کو سزا دینے سے گریز کیا۔ 9 دیگر ملزمان کو بری کرنے کا بھی اعلان کیا۔

کویتی اخبار ’’ القبس ‘‘ نے یہ بھی بتایا کہ فوجداری عدالت نے ایک ملزم کو دو مقدمات میں 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ فیصلے عدالت نے ایک عوامی اجلاس میں سنائے جس میں سکیورٹی کا سخت پہرہ اور ملزمان کے اہل خانہ کی منظم موجودگی تھی۔ واضح رہے تمام ملزمان فرقہ وارانہ فتنہ انگیزی اور جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزامات کے تحت قید ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں