جدہ : شہزادہ محمد بن سلمان کے زیر صدارت خلیجی مشاورتی سربراہ اجلاس

اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال سے متعلقہ معاملات پر غور و خوض کیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے مغرب میں واقع شہر جدہ میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے زیرِ صدارت خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سربراہان اور وفود کے سربراہان کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اس سربراہی اجلاس کا مقصد خلیجی ممالک کے درمیان ہم آہنگی، مشترکہ عمل کو فروغ دینا اور موجودہ سکیورٹی و معاشی بحران کے اثرات سے نمٹنے کے لیے رابطہ کاری کو مضبوط بنانا ہے۔

اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال سے متعلق متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے حوالے سے کوششوں کو مربوط کرنے پر زور دیا گیا۔ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ موجودہ بحران کا کوئی بھی حل خلیجی ممالک کے مفادات، سلامتی اور استحکام کو مد نظر رکھ کر طے کیا جائے۔

سعودی عرب کی جانب سے اس مشاورتی اجلاس کی میزبانی ایک ایسے انتہائی حساس موڑ پر کی گئی ہے جس کے اثرات نے علاقائی سلامتی کے نظام میں ایک نمایاں تبدیلی کو ظاہر کیا ہے۔ اس صورت حال نے خلیجی ممالک کے مشترکہ کام کو مزید مضبوط بنانے اور ایک ایسی مربوط حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے جو موجودہ مرحلے کے تجربات اور چیلنجوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بحرانوں سے نمٹنے کے طریقہ کار کو بہتر بنا سکے۔

سعودی عرب نے خطے کے ممالک کے درمیان مسلسل مشاورت اور بھرپور رابطہ کاری جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے، تاکہ بدلتی ہوئی صورت حال کا جائزہ لے کر مشترکہ موقف تیار کیا جا سکے اور ریاستوں کے تحفظ و استحکام کے لیے تمام ضروری اور قانونی اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق ریاض نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک پر ہونے والے ایرانی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی خطے کے امن و استحکام کو بگاڑنے پر ایرانی اصرار، بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں اور عالمی امن و سلامتی کے لیے پیدا کیے جانے والے خطرات کی بھی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں