سعودی عرب کا بحرین کے قومی تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بحرین میں قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور ملک کے امن و استحکام کو غیر مستحکم کرنے کی سرگرمیوں کے خلاف بحرینی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب نے بحرینی سکیورٹی اداروں کی کارکردگی اور بیداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان اداروں نے بحرین کے قومی تحفظ کے لیے خطرہ بننے والی سرگرمیوں کو بے نقاب کرنے اور ان کے تعاقب میں بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بحرینی وزارت داخلہ نے آج ایک ایسی تنظیم کا سراغ لگانے کا اعلان کیا تھا جس کے تانے بانے ایرانی پاسداران انقلاب سے ملتے ہیں اور وہ بیرونی عناصر کے ساتھ رابطوں میں ملوث تھی۔

بحرینی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں وضاحت کی گئی کہ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ تنظیم سے وابستہ 41 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں