ایران : جنگ کے باعث بند ہونے والی سٹاک ایکسچینج مارکیٹ پھر کھل گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایران نے امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ کی وجہ سے تباہی کے نتیجے میں بند ہو جانے والی سٹاک ایکسچینج مارکیٹ کو منگل کے روز سے دوبارہ کھول لیا ہے۔ جنگ کے باعث سٹاک ایکسچینج کو طویل بندش کا سامنا رہا۔

مقامی میڈیا کے مطابق تہران سٹاک ایکسچینج تقریبا 80 روز تک بند رہی اور اس میں کوئی کاروبار نہ ہوسکا۔ تاہم منگل کے روز سے اس نے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ جنگ بندی کا اعلان ہونے کے باوجود سٹاک ایکسچینج مارکیٹ ابھی تک اپنی سرگرمیاں جاری نہ کر سکی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ تہران سٹاک ایکسچینج میں حصص کا کاروبار 28 فروری سے ہی بند ہو گیا تھا۔ امریکہ و اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران نے اسرائیل کے اندر تک میزائل فائر کرنے کے علاوہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا اور اڑوس پڑوس کے ملکوں میں بھی جگہ جگہ میزائل داغے۔

امریکہ نے اس سے پہلے ہی ایران کی سٹاک ایکسچینج مارکیٹ کو پابندیوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ اس وجہ سے ایرانی سٹاک ایکسچینج مارکیٹ کا بین الاقوامی سٹاک ایکسچینج مارکیٹ سے تعلق واجبی سا رہ گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے 'ارنا' کے مطابق جنگ کی وجہ سے 40 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار متاثر ہوا ہے۔ ان میں کیمیکل اور دھاتوں سے متعلق شعبوں کی کمپنیاں بھی بطور خاص شامل ہیں۔ یہ کمپنیاں مارکیٹ دوبارہ کھلنے کے باوجود اپنا کام جاری نہیں کر سکیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں