امارات کا اہم مقامات کو نشانہ بنانے والے چھ دشمن ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

گذشتہ دو دنوں کے دوران ناکارہ بنائے گئے تمام ڈرونز عراقی سرزمین سے آئے تھے:ابوظبی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اماراتی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران چھ دشمن ڈرون طیاروں کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے جنہوں نے ملک میں سویلین اور اہم مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

اماراتی دفاعی نظام نے اعلیٰ ترین تیاری اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن اہداف کو بے اثر کر دیا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی اہم تنصیبات کی سلامتی پر کوئی اثر پڑا۔

اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 17 مئی سنہ 2026ء کو براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ہونے والے کھلے حملے سے متعلق تحقیقات کو مکمل کرنے کے فریم ورک کے تحت تکنیکی ٹریکنگ اور نگرانی کے نتائج نے تصدیق کی ہے کہ ان تینوں ڈرون طیاروں میں سے جن کا کامیابی سے مقابلہ کیا گیا تھا، دو کو مار گرایا گیا جبکہ تیسرے نے اس تاریخ کو پلانٹ کے اندرونی احاطے سے باہر ایک بجلی کے جنریٹر کو نقصان پہنچایا تھا۔اس کے علاوہ بعد میں ناکارہ بنائے گئے ڈرون طیارے بھی شامل ہیں، یہ سب کے سب عراقی سرزمین سے آئے تھے۔

اس سے متعلقہ سیاق و سباق میں وزارت دفاع نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے مطابق اپنی خودمختاری اور قومی سکیورٹی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا پورا حق محفوظ رکھتا ہے۔

وزارت دفاع نے ریاستی سکیورٹی اور اس کے قومی اثاثوں کو نشانہ بنانے والے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کی مکمل تیاری پر بھی زور دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں