مدینہ منورہ کی تاریخی اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہجرت کے بعد پہلی تعمیر کردہ مسجد میں دنیا بھر سے آنے والے نمازیوں کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث توسیع کا منصوبہ جاری ہے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسلمانان عالم اس تاریخی مسجد میں بسہولت و بحفاظت نمازوں کی ادائیگی کر سکیں۔
مسجد قبا کے توسیعی منصوبے پر جاری کام کے دوران حکام چوبیس گھنٹے خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں مسجد کے صحن میں کینوپیوں کے علاوہ چھت کے پنکھے نصب ہیں۔ تاکہ براہ راست گرمی سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔
مسجد قبا کے لیے یہ توسیعی منصوبہ مجموعی طور پر نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ ان جدید سہولیات کی فراہمی کے ذریعے مسجد میں آنے والے نمازیوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا۔