سفارتی ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ ہفتے کے روز افواج پاکستان کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے دورۂ تہران کے موقع پر ایران نے دو تجاویز پیش کیں جیسا کہ اسلام آباد ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششیں تیز کرتے ہوئے جنگ کو از سرِ نو شروع ہونے سے روک رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران کو زرِ تلافی کے بدلے تہران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کی ہے۔ تہران نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ کسی بھی معاہدے پر دستخط سے قبل پابندیوں میں ریلیف اور منجمد ایرانی فنڈز پر بات کی جائے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتے کے روز کہا، "ہم ایک معاہدے سے بہت دور بھی ہیں اور بہت قریب بھی۔" نیز کہا کہ پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کے دورۂ تہران کا مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کرنا تھا۔
انہوں نے مزید کہا، تہران اس وقت واشنگٹن کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ ایکزیاس اور سی بی ایس نیوز نے اطلاع دی کہ مذاکرات کے ناکام ہونے کی صورت میں وائٹ ہاؤس ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہا تھا۔ یہ سفارتی دباؤ اِنہی نئے خدشات کے درمیان سامنے آیا ہے۔
ایران کے چیف مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے ہفتے کے روز خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران کا جواب جنگ کے پہلے دن کی نسبت "زیادہ کرخت اور تلخ" ہو گا۔
"ہماری مسلح افواج نے جنگ بندی کی مدت کے دوران خود کو اس طرح سے دوبارہ تیار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ نے ایک اور حماقت کا ارتکاب کیا اور جنگ دوبارہ شروع کی تو یہ یقیناً امریکہ کے لیے جنگ کے پہلے دن سے زیادہ شدید اور تلخ ہو گا،" قالیباف نے تہران میں جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا۔
اِرنا نیوز ایجنسی نے بتایا کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ترکی، عراق، قطر اور عمان کے ہم منصبوں سے فون پر بات کی۔
دریں اثنا ٹرمپ نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آلِ ثانی سے بات کی جن کے دفتر نے کہا کہ انہوں نے "مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے بحران پر قابو پانے کے مقصد سے ہونے والے تمام اقدامات" کی حمایت کا اظہار کیا۔
-
امریکی سینیٹر کا ٹرمپ سے ایران میں "مشن مکمل کرنے" کا مطالبہ
امریکی سینیٹ کی مسلح افواج کمیٹی کے چیئرمین، ریپبلکن سینیٹر راجر وِکر نے صدر ڈونلڈ ...
بين الاقوامى -
ایران کی طرف سے امن تجویز کا جائزہ، امریکہ پر 'ضرورت سے زیادہ مطالبات' کرنے کا الزام
امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کا ایران پر دوبارہ حملے کرنے پر غور
مشرق وسطی -
ایران کے لیے امریکی پیغامات جن میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی بھی شامل
واشنگٹن اور تہران کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے اور جنگ کے خاتمے کے لیے حل تک پہنچنے ...
مشرق وسطی