امریکی وزیرِ توانائی: ہرمز کے راستے جہازوں کی آمدورفت 'بہت معنی خیز طریقے سے' بڑھ رہی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی وزیرِ توانائی کرس رائٹ نے منگل کے روز کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے جہازوں کی آمدورفت "بہت معنی خیز طریقے سے" بڑھ رہی ہے۔

ایک یا دو ہفتے پہلے کی نسبت آبنائے سے جہازوں کی روانی کیسی جا رہی ہے، اس سوال کے جواب میں رائٹ نے کہا، "میں کہوں گا کہ بہت معنی خیز طریقے سے بڑھ رہی ہے۔"

رائٹ نے یہ تبصرے اٹلانٹک کونسل کی ایک کانفرنس کے دوران کیے اور مزید کہا، جنگ ختم ہونے کے بعد ذرائع توانائی کی روانی معمول پر آنے میں کئی مہینے لگ جائیں گے۔

آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد سے بعض جہازوں نے اکثر اپنے ٹرانسپونڈرز کو بند کر کے اندھیرے کی آڑ میں تنگ آبی گذرگاہ سے گذرنا شروع کر دیا ہے۔

معمول کی جہازرانی میں رکاوٹوں سے توانائی کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے تمام دنیا کی معیشتیں متأثر ہوئی ہیں اور نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ریپبلکن پارٹی کے لیے سیاسی خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔

واشنگٹن تہران سے امن معاہدہ طے کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے جس میں آبنائے کو مکمل طور پر دوبارہ کھولنا بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں