اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بیروت کے جنوبی مضافات میں غبیری کے علاقے میں فضائی حملہ کیا ہے۔ یہ کارروائی جنوبی لبنان کے تقریباً 30 قصبوں کے رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ دینے کے چند گھنٹوں بعد کی گئی ہے۔
فوج کے ترجمان اویخائی ادرعی نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ بیروت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ادرعی نے مزید وضاحت کی کہ اسرائیلی فوج نے بیروت میں حزب اللہ کے ایک کمانڈ سینٹر کو ہدف بنایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ہیڈکوارٹر جنوبی لبنان میں اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ انہوں نے اس حملے کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
حزب اللہ کو جواب
اس موقع پر وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو اور وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے آج بیروت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے اہداف پر حملے کیے ہیں۔ یہ کارروائی حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی علاقوں پر فائرنگ کے جواب میں کی گئی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسرائیل اپنی سرزمین پر ہونے والی کسی بھی فائرنگ کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔
ہدف ایک بڑا کمانڈر
اسرائیلی فوجی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی مضافات میں ہدف حزب اللہ کی خصوصی مواصلاتی یونٹ کا ایک بڑا کمانڈر تھا۔
🔸هاجم جيش الدفاع الاسرائيلي قبل قليل مقرّ قيادة تابعًا لحزب الله الإرهابي في بيروت استخدمه عناصر حزب الله للدفع بمخططات إرهابية ضد مواطني دولة إسرائيل وقوات جيش الدفاع العاملة في جنوب لبنان.
— افيخاي ادرعي (@AvichayAdraee) June 14, 2026
🔸وجاءت الغارة بعد أن أطلق حزب الله في وقت سابق اليوم أهدافًا جوية باتجاه إسرائيل.… https://t.co/ygqDZHByeL pic.twitter.com/gkWWAGo1GR
بیروت کے جنوبی مضافات میں ہونے والے اس اسرائیلی حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لبنان کے سول ڈیفنس نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے اہلکاروں نے حملے کے بعد غبیری میں ریسکیو اور ملبہ ہٹانے کا آپریشن کیا ہے۔ بیان کے مطابق ملبے سے تین لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ چھ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی جب اسرائیلی فوج نے آج بروز اتوار اعلان کیا تھا کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے قصبوں کی جانب تین ڈرون بھیجے ہیں جسے انہوں نے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
فوج نے مزید کہا کہ یہ ڈرون شومیرا اور شلومی قصبوں کے قریب گرے۔ ان کے مطابق یہ ڈرون اختتام ہفتہ کے دوران سرحد پار کرنے والے دو ڈرونز کے علاوہ تھے۔
تیسرے ڈرون کے اعلان سے قبل دائیں بازو کے دو وزراء نے حزب اللہ کے گڑھ بیروت کے جنوبی مضافات پر بمباری کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیر خزانہ بزلئیل سموٹریچ نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ شمالی آبادیوں پر فائرنگ بنجمن نیتن یاھو کے اعلان کردہ ضاحیہ نظریے کا امتحان ہے۔ یعنی اگر حزب اللہ اسرائیل کے شمالی علاقوں کو نشانہ بنائے تو بیروت کے جنوبی مضافات پر حملہ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس نظریے پر سختی اور طاقت سے عمل کریں اور مضافات میں عمارتیں گرائیں۔
اسی طرح دائیں بازو کے وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے ایکس پر لکھا کہ ہر ڈرون یا میزائل کے بدلے اور جنگ بندی کی ہر خلاف ورزی پر مضافات کو لرز اٹھنا چاہیے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے گذشتہ ہفتے فیصلہ کیا تھا کہ لبنانی سرزمین سے شمالی بستیوں پر داغے جانے والے کسی بھی میزائل کا جواب سیاسی منظوری کے بغیر بیروت پر حملے سے دیا جائے گا۔
یہ پیش رفت وزیر دفاع یسرائیل کاٹز اور بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے اسرائیل کے شمالی علاقوں کی جانب داغے جانے والے ہر میزائل یا ڈرون کے بدلے لبنانی دارالحکومت پر بمباری کرنے کی دھمکی کے بعد سامنے آئی ہے۔
-
سموتریچ اور بن گویر کا نیتن یاہو پر دباؤ''بیروت کے بدلے شمالی اسرائیل ''کا فارمولا دہرایا
اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے تین ڈرونز کو شمالی علاقے کی طرف بھیجے جانے اور ...
مشرق وسطی -
بیروت پر اسرائیلی حملہ امریکہ کی ناکامی کا ثبوت ہے:قالیباف
ایرانی مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ بیروت کے جنوبی مضافات پر ...
مشرق وسطی -
مشتبہ ڈرون کا شمالی اسرائیل پر وار، اسرائیل کا بیروت کے مضافات میں حزب اللہ پر حملہ
اسرائیلی فوج نے کہا کہ تین ڈرونز نے اتوار کو الگ الگ واقعات میں شمالی اسرائیل پر ...
مشرق وسطی