ضرب عضب: جیٹ طیاروں کی بمباری سے 35 دہشت گرد ہلاک
پاکستان کے نیم قبائلی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 35 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ 'آئی ایس پی آر' کے مطابق آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی تازہ بمباری میں دہشت گردوں کے تین ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں صبح سویرے ہونے والی بمباری میں 35 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ضرب عضب میں اب تک ایک ہزار کے قریب دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔ شمالی وزیرستان کے علاقوں کھوجری، میرعلی، میرانشاہ، دتہ خیل، گڑیوم اور جھلار میں اٹھاسی کلومیٹر طویل سڑک کلیئر کرا لی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضرب عضب کے تناظر میں خفیہ اطلاعات پر ملک کے دیگر شہروں میں بھی دو ہزار دو سو چوہتر آپریشن کئے گئے اور اس دوران بیالیس دہشت گرد مارے گئے اور ایک سو چودہ انتہائی مطلوب ملزمان پکڑے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلوں میں اب تک بیاسی سیکیورٹی اہلکار جام شہادت نوش کر چکے ہیں جن میں سے بیالیس شمالی وزیرستان ، تئیس فاٹا کی دیگر ایجنسیوں جبکہ سترہ ملک کے مختلف علاقوں میں شہید ہوئے۔
دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں دو سو انہھتر جوان زخمی بھی ہوئے۔ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بنوں، ڈی آئی خان اور ٹانک میں قائم چھ مقامات سے ستانوے ہزار پانچ سو ستر متاثرہ خاندانوں میں انیس ہزار تین سو چھہتر ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔
بنوں میں قائم فیلڈ میڈیکل ہسپتال سے بتیس ہزار سے زائد خواتین سمیت ایک لاکھ تیرہ ہزار دو سو نو مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم کی جا چکی ہیں۔
-
ضرب عضب اور وزیری مہاجرین سے چشم پوشی
سیاسی غدر کا ایک نقصان ضرب عضب اور وزیری مہاجرین کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ میں نے اس ...
سیاست -
ضربِ عضب: اب تک 910 شدت پسند ہلاک
جاری آپریشن میں ابتک 82 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا
پاكستان -
ضربِ عضب : میران شاہ کا 80 فی صد علاقہ کلئیر
پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں مزید 11 جنگجو ہلاک ،3 ٹھکانے تباہ
پاكستان