ضربِ عضب : میران شاہ کا 80 فی صد علاقہ کلئیر
پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں مزید 11 جنگجو ہلاک ،3 ٹھکانے تباہ
پاکستان آرمی نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب کے دوران علاقے کے صدر مقام میران شاہ کے اسّی فی صد حصے کو جنگجوؤں سے پاک کر لیا ہے اور تازہ فضائی حملوں میں مزید گیارہ جنگجو ہلاک اور ان کے تین ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔
میران شاہ میں پاک فوج کی ساتویں انفینٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ظفراللہ خان نے کہا ہے کہ اگر فوجی کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر حافظ گل بہادر سامنے آئے تو ان کا کسی تاخیر کے بغیر خاتمہ کردیا جائے گا۔
انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں القاعدہ کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں اور آرمی کو اب بھی بعض علاقوں میں مزاحمت کا سامنا ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ آپریشن میں شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا جارہا ہے۔انھوں نے یہ بات تسلیم کی کہ علاقے میں مقامی اور غیر ملکی جنگجو رہ رہے تھے۔
شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب کے دوران بدھ کو پہلی مرتبہ پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں سے وابستہ صحافیوں کو صدرمقام میران شاہ لے جایا گیا ہے اور انھوں نے وہاں جنگجوؤں کے متعدد تباہ شدہ ٹھکانوں کو بچشم خود ملاحظہ کیا ہے اور ان کی تصاویر یا وڈیو فوٹیج بنائی ہے۔
درایں اثناء پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شمالی وزیرستان میں جنگجوؤں کے تین ٹھکانوں کو بمباری کرکے تباہ کردیا ہے اور ان حملوں میں گیارہ جنگجو مارے گئے ہیں۔
پاک فوج کی کارروائی کے دوران اب تک غیر ملکیوں سمیت چار سو سے زیادہ مشتبہ جنگجو مارے جاچکے ہیں اور ان کی بارودی سرنگیں تیارکرنے والی انیس فیکٹریاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ہائی کمشنر نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان میں گذشتہ ماہ آپریشن ضربِ عضب کے آغاز کے بعد سے 62251 خاندان بے گھر ہوچکے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بے گھر افراد کی تعداد سات لاکھ سے متجاوز ہوچکی ہے۔
-
جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان میں اگلے مورچوں پر
'ضرب عضب' آپریشن میں شریک جوانوں اور افسروں سے ملاقات
پاكستان -
''ضربِ عضب میں حقانی نیٹ ورک کو کوئی استثنیٰ نہیں''
شمالی وزیرستان میں ہر طرح کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے:فوجی ترجمان
پاكستان -
''جنرل کیانی شمالی وزیرستان میں آپریشن نہیں چاہتے تھے''
اعلیٰ فوجی قیادت نے تین سال قبل آپریشن کا فیصلہ کرلیا تھا:میجر جنرل اطہرعباس
پاكستان -
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا زمینی آپریشن شروع
15 دہشت گرد ہلاک، گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری
پاكستان -
شمالی وزیرستان: ''ضرب عضب'' میں مزید 16 جنگجو ہلاک
پاکستان آرمی نے وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب ...
پاكستان -
ضربِ عضب: شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں بمباری
پاک فوج کے فضائی حملوں میں 47 جنگجو ہلاک اور 23 ٹھکانے تباہ
پاكستان