کوئٹہ بم دھماکے میں 14 افراد جاں بحق، بیسیوں زخمی
دھماکا صوبائی دارلحکومت میں انسداد پولیو مہم کے دفتر کے قریب ہوا
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے سے 14 افراد جاں بحق جبکہ بیسیوں زخمی ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ بدھ کی صبح کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاون میں انسداد پولیو مہم کے آفس کے قریب ہوا۔ دھماکے کی زد میں آ کر جان بحق ہونے والوں میں 13 پولیس اہلکار اور ایک ایف سی کا جوان شامل ہے۔
دھماکے کے بعد صوبائی وزیر سرفراز بگٹی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ بظاہر یہ خودکش دھماکہ لگتا ہے لیکن ابھی حتمی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور صدر پاکستان ممنون حسین نے دھماکے کی پر زور مذمت کی ۔
-
کوئٹہ : مسافر بس میں بم دھماکا، بچوں سمیت 10 جاں بحق
پاکستان کے رقبے کے اعتبار سے بڑے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک مسافر ...
پاكستان -
مولانا فضل الرحمان پر خودکش حملہ ، دو جاں بحق
کوئٹہ میں مفتی محمود کانفرنس کے اختتام پر جلسہ گاہ کے باہر بم دھماکا
پاكستان -
کوئٹہ میں بس پر فائرنگ، 08 افراد جاں بحق
شیعہ ہزارہ کیمونٹی کو گذشتہ کئی سالوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے
پاكستان -
کوئٹہ میں عید الفطر کی نماز کے بعد خون کی ہولی
نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم دس افراد جاں بحق
پاكستان -
کوئٹہ اور پشاور میں دھماکے، 18 جاں بحق متعدد زخمی
دونوں مقامات پر سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا
پاكستان -
کوئٹہ: دو فوجی ہوائی اڈوں پر حملہ، آٹھ حملہ آور ہلاک
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دو فوجی ہوائی اڈوں کے قریب سکیورٹی فورسز کے ساتھ ...
پاكستان