ایل او سی: بھارتی فوج کا سکول وین پر مارٹر حملہ، ایک شہری جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے ضلع کوٹلی میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق جبکہ چار بچے زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان کی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ )آئی ایس پی آر( کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں سکول وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور چار بچے زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔


بعض مقامی ٹی وی چینلز کے مطابق زخمیوں کی تعداد 10 ہے۔ مقامی حکومتی اہلکار ںے ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ فائرنگ کا نشانہ بنانے والی اسکول وین میں ایک پرائیویٹ اسکول کے 20 طلبا سوار تھے، جن کی عمریں 8 سے 15 برس کے درمیان تھیں۔

اہلکار نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں