"اداکارہ وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع لے لی"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

متنازع اداکاری سے شہرت پانے والی پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے شوہر اسد خٹک سے خلع لے لی۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے اسد خٹک سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم اب انہوں نے خاوند اسد سے خلع لے لی۔ وینا ملک نے خلع کے لئے لاہور کی فیملی عدالت سے رجوع کیا تھا جب کہ فیملی کورٹ کے جج قیصر جمیل گجر نے خلع کی درخواست پر اداکارہ کے حق میں ڈگری بھی جاری کر دی۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر کے درمیان کافی عرصے سے لڑائی جھگڑے چلے آرہے تھے جس کی وجہ سے دونوں نے باہمی رضا مندی سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔ علاحدگی کے بعد وینا ملک کو اسد خٹک کی طرف ملنے والے ڈھائی لاکھ درہم مالیت کے حق مہر کا 25 فیصد حصہ واپس کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ وینا ملک نے دسمبر 2013 میں اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی جس سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔

خلع کی خبروں پر تبصرہ کے لئے رابطہ کرنے والے میڈیا سے وینا ملک کا یہ کہتی سنائی دی ہیں "کہ معاف کیجیے! ابھی اس معاملے پر بات نہیں کر سکتی. امید ہےآپ صورتحال کی نزاکت سمجھ سکتے ہیں۔ دوسری جانب اسد خٹک کا کہنا ہے کہ وینا میری بیوی ہے، بہت پیار کرتا ہوں۔

اسد خٹک نے کہا کہ جب ہم راضی ہو جائیں گے توعدالت بھی فیصلہ ہمارے حق میں دے گی۔ شادی برقرار رہے گی، جب میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی!

انہوں نے کہا "کہ وینا اگر آپ مجھ سے ناراض ہو تو میں آپ سے معافی مانگتا ہوں. میں نے آپ کو کوئی تکلیف پہنچائی ہو تو بھی معافی مانگتا ہوں. بزرگ ہمارے درمیان صلح کرائیں گے۔"

اسد خٹک کا کہنا تھا کہ "وینا اچھی بیوی، اچھی ماں اور اچھی دوست ہے. میاں اور بیوی میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں، چاہتا ہوں کہ صلح ہو جائے۔" انہوں نے مزید بتایا کہ جنوری میں عمرے پر گیا اور پھر وہیں سے امریکا چلا گیا تھا۔ میں ملک سے باہر تھا پچھلے ہفتے ہی واپس آیا ہوں.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں