وزیراعظم پاکستان کی شاہ سلمان سے ملاقات، خلیج کی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے سعودی عرب کے فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور ان سے خلیجی ممالک میں حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
العربیہ نیوز چینل کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب کے مختصر دورے کے بعد رات گئے وطن واپس پہنچ گئے۔ ڈپٹی گورنرعبداللہ بن بندر نے وزیراعظم نوازشریف کورخصت کیا۔
وزیراعظم نوازشریف نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور ان سے خلیجی ممالک میں حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم سعودی شاہی محل پہنچے تو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خود مرکزی دروازے پر آ کر وزیراعظم کا استقبال کیا۔
اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف مختصر دورے پر سعودی عرب پہنچے تو آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر خزانہ اسحق ڈار اور دیگر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ جدہ ایئرپورٹ پر گورنر مکہ اور شاہ سلمان کے مشیر شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز نے وزیراعظم اور آرمی چیف کا خیر مقدم کیا۔
-
خلیج بحران : وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف سعودی عرب روانہ
پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف اور فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک ...
پاكستان -
سعودی عرب اور ایران برادر ملک ہیں: نواز شریف
وزیراعظم اور آرمی چیف کا الریاض کے بعد تہران کا دورہ ،ایرانی صدر سے ملاقات
پاكستان -
عرب-امریکا سمٹ میں شرکت کے لئے نوازشریف کی ریاض آمد
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ...
پاكستان