.

پاکستان اور ایران کا اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے پراتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کا اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی وزیر دفاع اور پاسداران انقلاب کی سینیئر قیادت سے تہران کے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقاتیں کیں۔ ایرانی وزیر دفاع نے دورے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔

ایرانی وزیر دفاع نے پاکستان سے دفاعی تعاون بڑھانے پررضا مندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی پالیسی پاکستان اور ہمسایہ ممالک سے تعلقات بڑھانا ہے اور پاکستان کیساتھ تعلقات خارجہ پالیسی میں خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو بارڈز محفوظ بنانے کیے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران نے اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے پراتفاق کیا، پاکستان اور ایران نے فیلڈ کمانڈرز کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے، سرحدی گشت اورانٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا۔