یمن کے حالات ایرانی منصوبہ بکھر جانے کا ثبوت ہیں : پاکستان علماء کونسل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ یمن میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کی ہمنوا فورسز اور ایران نواز حوثی ملیشیا کے درمیان جھڑپیں اس بات کا ثبوت ہے کہ یمن میں ایرانی منصوبہ پارہ پارہ ہو چکا ہے۔

لاہور میں کونسل کے جنرل سکریٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ یمن کے معزّز عوام نے دہشت گرد فرقہ وارانہ ایرانی ملیشیا کے زیر کنٹرول رہنے سے انکار کر دیا۔ اشرفی کے مطابق یمن اس وقت ایک تاریخی مرحلے سے گزر رہا ہے جو دہشت گردی پر آئین اور قانون کی فتح کا عکّاس اور قتل ، دھماکوں اور ظلم و بربریت کے اختتام کی ابتدا ہے۔

مولانا اشرفی نے یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے حوالے سے سعودی عرب کی کوششوں اور اس کی قیادت کے دانش مندانہ فیصلوں کو سراہا۔ انہوں نے مملکت کی جانب سے یمنی عوام کے لیے پیش کی جانے والی سیاسی ، اقتصادی اور انسانی سپورٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ کے مطابق حوثی ملیشیا ایران کے زیرِ حکم کام کرنے والی ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کو ایران کی طرف سے مالی ، ہتھیار اور گولہ بارود کی سپورٹ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حوثیوں باغیوں کی جانب سے آئینی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے جاری لوٹ مار نے یمنی عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی۔ اشرفی کا کہنا تھا کہ حوثیوں کے سیاسی اور خمینی کی تعلیمات پر مبنی مذہبی مواقف یہ سب تہران سے درآمد کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں