پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
عارف علوی نے سوموار کو ایک ٹویٹ میں اپنا کووِڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ انھوں نے ابھی کرونا وائرس کی ویکسین کا صرف ایک انجیکشن لگوایا ہے،دوسرا ایک ہفتے میں متوقع ہے۔دونوں انجیکشن لگوانے کے بعد جسم میں کووِڈ-19 سے بچاؤ کی قوتِ مدافعت پیدا ہوتی ہے۔
وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’مہربانی کر کے احتیاط جاری رکھیں۔‘‘ان کا اشارہ شہریوں کی جانب تھا۔
دریں اثناء وزیر دفاع پرویز خٹک کا بھی کووِڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔صوبہ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے ان کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی اطلاع دی ہے اور ان کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔
صدر اور وزیر دفاع سے قبل گذشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ خاتون اوّل بشریٰ بی بی کا بھی کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔اس کے بعد وزیر اعظم نے اسلام آباد کے علاقے بنی گالا میں تنہائی اختیار کرلی تھی۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اتوار کو اطلاع دی تھی کہ ’’عمران خان بہت جلد کووِڈ-19 سے کلینکل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں۔انھیں یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں اور آیندہ چند روز میں اپنے معمولات بحال کر سکتے ہیں۔‘‘
مگران کے اس اعلان سے قبل ہی عمران خان کی بعض حکومتی عہدے داروں سے اپنی قیام گاہ پر ملاقات کی ایک تصویر منظر عام پر آئی تھی۔اس پر انھیں سیاسی اور سماجی حلقوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھاکہ خود وزیراعظم ہی کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندیوں کی پاسداری نہیں کر رہے ہیں اور انھوں نے اپنا ٹیسٹ منفی آنے سے قبل ہی میل ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔
-
وزیراعظم عمران خان کرونا وائرس کا شکار،قیام گاہ پر تنہائی اختیار کرلی
عمران خان نے دو روز قبل ہی کرونا وائرس کی ویکسین لگوائی تھی
پاكستان -
پاکستان میں لاک ڈاؤن کامیاب نہیں ہوگا:عمران خان،کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 1775
وزیراعظم عمران خان نے اپنے اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان میں لاک ڈاؤن کا کچھ ...
پاكستان -
سائنو فارم سے معاہدہ، پاکستان نے پہلی بار چین سے کرونا ویکسین خرید لی
پاکستان کا چینی کمپنی سائنو فارم سے ویکسین کا معاہدہ طے پاگیا۔ پاکستان نے پہلی بار ...
پاكستان -
صدر پاکستان اور ان کی اہلیہ نے کرونا ویکسین لگوا لی
دونوں نے خود کو بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق رجسٹر کروایا اور باری آنے ویکسین ...
پاكستان -
پاکستانی ڈاکٹر سیمی جمالی کے نام کرونا کا عالمی اعزاز
ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی کرونا کے خلاف خدمات کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔ ...
پاكستان -
پاکستان کے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان بھی کرونا وائرس کا شکار
اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے، جس کے بعد ...
پاكستان