سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستان فوج کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’اتوار کے روز ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
آرمی چیف نے اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا 17 واں غیر معمولی اجلاس بلانے پر سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ’او آئی سی کا یہ غیر معمولی اجلاس بین الاقوامی کوششوں کو آگے بڑھانے اور افغانستان کو بڑھتے ہوئے سکیورٹی اور انسانی بحرانوں سے بچانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔‘
His Highness, Prince Faisal Bin Farhan Al-Saud, Foreign Minister of Kingdom of Saudi Arabia (KSA) called on General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS).@FaisalbinFarhan @OfficialDGISPR pic.twitter.com/tIkU8rQSk1
— PTV News (@PTVNewsOfficial) March 22, 2022
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسلامی دنیا میں مملکت کے منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے۔
آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ اس بات پر بھی زور دیا کہ ’تنازعہ کشمیر کا پرامن حل جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے ضروری ہے۔‘
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا۔
انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔