شمالی وزیرستان میں بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 2 اہلکار شہید
صدر پاکستان کا نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد کی شہادت پر دکھ کا اظہار
خیبرپختونخوا کےضلع شمالی وزیرستان کے علاقےعیشام میں بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 2اہلکار شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار نائب صوبیدار جاوید اقبال کا تعلق اٹک جبکہ نائیک حسین احمد کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے اور تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔
صدر پاکستان کا اظہار افسوس
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت کاشمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) September 25, 2022
صدر مملکت کی شہداء کی بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا
وطن کی حفاظت میں جام شہادت نوش کرنےوالے شہداء قوم کے محسن ہیں، صدر مملکت
اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہدا کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وطن کی حفاظت میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا قوم کے محسن ہیں۔
-
آزادجموں وکشمیرمیں سڑک حادثے میں پاک فوج کے 9 جوان شہید، 4 زخمی
پاکستان کے زیرانتظام آزاد ریاست جموں وکشمیر کے ضلع باغ میں پاک فوج کے نو جوان ایک ...
پاكستان -
خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں دھماکا، دو فوجی جوان شہید
پاکستان میں خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں دھماکے سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو ...
پاكستان -
شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، چار فوجی شہید
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے ...
پاكستان