ملک کے وفاق کی سب سے بڑی حزب اختلاف پارٹی پاکستان تحریک انصاف [پی ٹی آئی ] نے چیرمین عمران خان کا مطالبہ پورا ہونے تک ملک گیر احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ آج نماز جمعہ کے بعد پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔ جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔
آج نماز جمعہ کے بعد تمام ملک میں احتجاج ہو گا. جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 4, 2022
گزشتہ روز عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد اسد عمر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم شہبازشریف، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اور ایک فوجی افسر کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تینوں کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی نے ان تینوں لوگوں کو عہدوں سے ہٹانے تک ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔
-
نیوزچینلز پرعمران خان پر حملے سے متعلق اسد عمرکا بیان نشرکرنے پرپابندی
پاکستان الیکٹرانک اینڈ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نیوزچینلز کوپاکستان ...
پاكستان -
امریکا اور سعودی عرب کی عمران خان پر حملے کی شدید مذمت
امریکہ اور سعودی عرب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر ...
بين الاقوامى -
عمران خان لوگوں کو گم راہ کررہے تھے،اس لیے قاتلانہ حملہ کیا:مشتبہ ملزم کابیان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کرنے والے مشتبہ ...
پاكستان